تاریخ اشاعت: October 6, 2026 - 1:01 PM
Nine Groups Pre Qualify for GEPCO Privatisation, Including Three Turkish Companies
گیپکو کی نجکاری کیلئے ترکیہ کی 3 کمپنیوں کی درخواستیں منظور
▫️ ایکٹور الیکٹرک، گینویرا انرجی اور چنگیز انرجی کامیاب، پاکستان کے 6 بڑے کاروباری گروپس بھی اگلے مرحلے کیلئے اہل قرار
اسلام آباد | ری نیوز پاکستاننجکاری کمیشن بورڈ نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی مجوزہ نجکاری کیلئے 9 پارٹیوں کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی ہے، جن میں ترکیہ کی تین کمپنیوں کے علاوہ پاکستان کے چھ بڑے کاروباری گروپس بھی شامل ہیں۔
نجکاری کمیشن بورڈ نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی مجوزہ نجکاری کیلئے 9 پارٹیوں کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی ہے، جن میں ترکیہ کی تین کمپنیوں کے علاوہ پاکستان کے چھ بڑے کاروباری گروپس بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں بجلی، ہوا بازی اور مالیاتی شعبوں سے متعلق اہم نجکاری معاملات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
گیپکو کی نجکاری کیلئے پری کوالیفکیشن کے مرحلے میں کامیاب ہونے والی ترک کمپنیوں میں ایکٹور الیکٹرک، گینویرا انرجی اور چنگیز انرجی شامل ہیں۔
پاکستان سے اینگرو انرجی، حب پاور کمپنی، سفائر، شیرازی انویسٹمنٹس، آرٹسٹک ملنرز اور اے کے ڈی سیکیورٹیز نے پری کوالیفکیشن کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
پری کوالیفائی ہونے والی تمام 9 پارٹیاں اب ورچوئل ڈیٹا روم کے ذریعے ڈیو ڈیلیجنس کا عمل شروع کریں گی، جس کے دوران انہیں گیپکو سے متعلق مالیاتی، آپریشنل اور دیگر متعلقہ معلومات کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
گیپکو ان سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں شامل ہے جنہیں حکومت کے وسیع تر نجکاری پروگرام کے تحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کیلئے مختلف مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔
نجکاری کمیشن بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈاور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کا عمل بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں بجلی، ہوا بازی اور مالیاتی شعبوں سے متعلق نجکاری کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔