ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

حب میں الفجیرہ کی طرز پر آئل سٹی کا منصوبہ، بنیادی فیزیبلٹی 2 ماہ میں مکمل ہوگی

حب میں الفجیرہ کی طرز پر آئل سٹی کا منصوبہ، بنیادی فیزیبلٹی 2 ماہ میں مکمل ہوگی

▫️مجوزہ منصوبے میں سرکاری اراضی پر آئل سٹوریج، پائپ لائنز اور آف شور ٹرمینل شامل؛ حب میں صنعتی و کمرشل زمین کی اہمیت بڑھنے کا امکان

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانحکومت نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ کی طرز پر ایک بڑے مربوط آئل سٹی کے قیام کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے، جس سے علاقے میں صنعتی اراضی، کمرشل زمین اور مستقبل کی پراپرٹی سرمایہ کاری ...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
حکومت نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ کی طرز پر ایک بڑے مربوط آئل سٹی کے قیام کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے، جس سے علاقے میں صنعتی اراضی، کمرشل زمین اور مستقبل کی پراپرٹی سرمایہ کاری کی اہمیت بڑھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کے مطابق برطانیہ میں قائم انجینئرنگ و کنسلٹنسی کمپنی Technip Energies کو مجوزہ آئل سٹی کے بنیادی انفراسٹرکچر کی فیزیبلٹی سٹڈی تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کمپنی سے توقع ہے کہ بنیادی فیزیبلٹی تقریباً دو ماہ میں مکمل ہوجائے گی، جس کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو منظوری اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے پیش کی جائے گی۔ Technip Energies عالمی سطح پر توانائی اور بڑے صنعتی انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے انجینئرنگ، کنسلٹنگ اور پراجیکٹ ڈویلپمنٹ خدمات فراہم کرتی ہے۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق حب میں مجوزہ آئل سٹی کو محض آئل سٹوریج منصوبے تک محدود رکھنے کے بجائے ایک مربوط پٹرولیم لاجسٹکس اور ٹریڈنگ مرکز کے طور پر ترقی دینے کا تصور زیر غور ہے۔ منصوبے میں سمندر میں سنگل پوائنٹ مورنگ (SPM)، خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی منتقلی کے لیے مخصوص پائپ لائنز جبکہ بڑے پیمانے پر بانڈڈ سٹوریج سہولتیں شامل کی جاسکتی ہیں۔
رئیل اسٹیٹ کے نقطہ نظر سے اس منصوبے کی سب سے اہم پیش رفت یہ ہے کہ مجوزہ آئل سٹی کے لیے حب میں موجود سرکاری اراضی کو استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔ دستیاب رپورٹوں کے مطابق یہ زمین اس سے قبل ساحلی ریفائنری کے لیے مختص کی گئی تھی، تاہم اب اسے وسیع تر پٹرولیم انفراسٹرکچر کے لیے استعمال کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
اگر منصوبہ فیزیبلٹی کے بعد منظوری حاصل کرکے عملی مرحلے میں داخل ہوتا ہے تو حب میں صنعتی زمین کی طلب پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ آئل سٹوریج، پائپ لائن نیٹ ورک، ٹرانسپورٹ، گوداموں، لاجسٹکس اور متعلقہ کاروباری سرگرمیوں کے پھیلاؤ سے منصوبے کے اطراف میں صنعتی پلاٹس، کمرشل زمین، گوداموں اور دیگر کاروباری مقامات کی ضرورت بڑھنے کا امکان ہے۔
حب پہلے ہی کراچی اور بلوچستان کے درمیان اہم صنعتی و تجارتی رابطے کے طور پر اہمیت رکھتا ہے۔ مجوزہ آئل سٹی کے ذریعے پٹرولیم درآمد، ذخیرہ اور تقسیم کے نظام کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے سے علاقے کی صنعتی حیثیت مزید مضبوط ہوسکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق منصوبے کا بنیادی مقصد حب کو پٹرولیم لاجسٹکس اور تجارت کا اہم مرکز بنانا ہے۔
تاہم اس مرحلے پر منصوبہ ابھی فیزیبلٹی اور حکومتی منظوری کے ابتدائی مرحلے میں ہے، اس لیے حب یا اس کے اطراف زمین کی قیمتوں میں کسی یقینی اضافے یا فوری سرمایہ کاری کے رجحان کا دعویٰ قبل از وقت ہوگا۔ اصل اثر کا تعین فیزیبلٹی رپورٹ، منصوبے کے حتمی مقام، اراضی کے استعمال، انفراسٹرکچر روٹ اور حکومت کی منظوری کے بعد ہی ہوسکے گا۔
دو ماہ میں بنیادی فیزیبلٹی مکمل ہونے کے بعد منصوبے کے حجم، اراضی کی ضروریات، انفراسٹرکچر کی لاگت اور آئندہ تعمیراتی مراحل سے متعلق مزید واضح تصویر سامنے آنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں