ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

چُرنا جزیرے کے قریب تیل کا اخراج، ساحلی اراضی کے تحفظ کیلئے سینرجیکو کمپنی کی بروقت کارروائی

چُرنا جزیرے کے قریب تیل کا اخراج، ساحلی اراضی کے تحفظ کیلئے سینرجیکو کمپنی کی بروقت کارروائی

▫️ سینرجیکو کی فوری کارروائی کو میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے سراہا گیا، خصوصی بحری جہاز، آلودگی کنٹرول آلات اور تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے سے زائد متحرک رہا

کراچی | ری نیوز پاکستانکراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اراضی کے تجارتی استعمال، صنعتی تنصیبات، سیاحتی منصوبوں اور مستقبل کی ساحلی ترقی کے لیے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی ہے۔

کراچی | ری نیوز پاکستان

کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اراضی کے تجارتی استعمال، صنعتی تنصیبات، سیاحتی منصوبوں اور مستقبل کی ساحلی ترقی کے لیے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی ہے۔ چُرنا جزیرے کے قریب 30 جون 2026 کو تیل کے اخراج کے واقعے سے نمٹنے کے لیے سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ کی بروقت کارروائی کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے باضابطہ طور پر سراہا ہے۔ اس واقعے نے ساحلی علاقوں میں موجود صنعتی اور تجارتی تنصیبات کے ساتھ ساتھ مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کی پیشگی تیاری اور متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت بھی واضح کی ہے۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے 14 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق 30 جون کو چُرنا جزیرے کے قریب سینرجیکو اور چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی سمندر میں قائم سنگل پوائنٹ مورنگ تنصیبات کے آس پاس تیل کی آلودگی کی اطلاع ملی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ آلودگی وہاں سے گزرنے والے ایک نامعلوم بحری جہاز کے بلج واٹر، یعنی جہاز کے نچلے حصے میں جمع ہونے والے آلودہ پانی کے اخراج، کے باعث پیدا ہوئی تھی۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے واقعے کی اطلاع متعلقہ سمندری تنصیبات کے کنٹرول حکام کو دی، جس کے بعد سینرجیکو نے تیل کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اپنی خصوصی رسپانس ٹیم فوری طور پر متحرک کردی۔ کمپنی نے خصوصی بحری جہاز، آلودگی کنٹرول کے آلات، آئل ڈسپرسنٹس اور تربیت یافتہ عملہ متاثرہ مقام پر روانہ کیا۔

سرکاری مراسلے کے مطابق کمپنی کے وسائل اور عملہ 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک کارروائی میں مصروف رہے۔ سینرجیکو نے اپنی آپریشنل حدود سے باہر بھی چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی درخواست پر متاثرہ حصے میں آلودگی کے خاتمے کے لیے معاونت فراہم کی۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کیپٹن عبداللہ مظہر نے سینرجیکو کے چیف ایگزیکٹو افسر کے نام مراسلے میں کمپنی کے فوری ردعمل، پیشہ ورانہ صلاحیت، افرادی قوت اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کی تعریف کی۔ ادارے کے مطابق مختلف سمندری آپریٹرز کے درمیان رابطہ اور مشترکہ کارروائی پاکستان کے ساحلی پانیوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم ہے۔

چُرنا جزیرہ کراچی کے مغرب میں بحیرہ عرب میں واقع ایک اہم سمندری مقام ہے، جس کے گردونواح میں مرجانی چٹانیں، مختلف اقسام کی مچھلیاں، سمندری کچھوے اور دیگر آبی حیات پائی جاتی ہیں۔ بلوچستان حکومت نے ستمبر 2024 میں چُرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا محفوظ سمندری علاقہ قرار دیا تھا۔ اس سے قبل 2017 میں استولا جزیرے کو یہ حیثیت دی گئی تھی۔

عالمی ادارہ تحفظ فطرت (آئی یو سی این) کے مطابق چُرنا جزیرے اور اس کے گردونواح میں ماہی گیری، سیاحت، صنعتی تنصیبات اور سمندری نقل و حمل سے متعلق سرگرمیاں موجود ہیں۔ اسی وجہ سے علاقے کے قدرتی ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے انسانی سرگرمیوں کی نگرانی اور ماحولیاتی قواعد پر عمل درآمد خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے تناظر میں اس واقعے کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ ساحلی علاقوں میں تجارتی عمارتوں، صنعتی منصوبوں، بندرگاہی سہولیات، گوداموں، سیاحتی مقامات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے دوران سمندری آلودگی، ساحلی زمین کے استعمال اور قدرتی ماحول کے تحفظ سے متعلق تقاضوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں