تاریخ اشاعت: April 22, 2026 - 3:00 PM
Over 135,000 Families Receive Housing Construction Funds Under “Apni Chhat Apna Ghar” Program
“اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری
▫️91 ہزار سے زیادہ گھر مکمل، 11 لاکھ 76 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، بلال یاسین
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے ملاقات کی، جس میں “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام اور محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 35 ہزار 410 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ 91 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہو کر ایک ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پروگرام کے تحت ماہانہ اقساط کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی اس منصوبے کی شفافیت اور مؤثر نظام کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کم آمدن والے افراد کیلئے اپنا گھر کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے۔
بلال یاسین کے مطابق اب تک 11 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد قرض کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جو حکومتی اقدامات پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔