ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

اہم قومی انفراسٹرکچر کے تحفظ کیلئے سائبر سیکیورٹی ایکشن پلان تیار

اہم قومی انفراسٹرکچر کے تحفظ کیلئے سائبر سیکیورٹی ایکشن پلان تیار

▫️سائبر جنگ کی صورت میں قومی رسپانس کیلئے اسکیلیشن میٹرکس، وفاقی و صوبائی اداروں کیلئے یکساں سائبر گورننس اور اہم سرکاری خدمات کے تحفظ کا خصوصی فریم ورک بنایا جائے گا

لاہور | ری نیوز پاکستانوفاقی حکومت نے قومی سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے اسٹریٹجک ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں اہم قومی انفراسٹرکچر، سرکاری ڈیجیٹل اثاثوں اور ضروری عوامی خدمات کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی گئی ہے۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
وفاقی حکومت نے قومی سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے اسٹریٹجک ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں اہم قومی انفراسٹرکچر، سرکاری ڈیجیٹل اثاثوں اور ضروری عوامی خدمات کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی گئی ہے۔
منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں، اہم قومی شعبوں، ریگولیٹرز اور دوسرے متعلقہ اداروں کو ایک مربوط قومی سائبر سیکیورٹی نظام کے تحت لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ بڑے سائبر حملوں اور ممکنہ سائبر جنگ کی صورت میں ملک بھر میں مربوط ردعمل کی صلاحیت پیدا کی جا سکے۔
سائبر سیکیورٹی ورکنگ کمیٹی کی جانب سے تیار کیے گئے ایکشن پلان میں فیڈرل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو فعال بنانا، صوبائی CERTs کا قیام اور فعالیت، پانچ سالہ قومی سائبر سیکیورٹی حکمت عملی مرتب کرنا، سائبر وارفیئر اسکیلیشن میٹرکس تیار کرنا اورحساسمیت اہم قومی انفراسٹرکچر کے تحفظ کیلئے خصوصی فریم ورک تشکیل دینا شامل ہے۔
سائبر سیکیورٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ماہرین کیلئے خصوصی سروس سٹرکچر قائم کرنے کی تجویز بھی منصوبے کا حصہ ہے تاکہ سرکاری اداروں میں تکنیکی استعداد بڑھائی جا سکے۔
حالیہ سرکاری سطح کے اجلاسوں میں پاکستان انفارمیشن سیکیورٹی فریم ورک 2026 کے وفاقی اور صوبائی سطح پر نفاذ اور قومی، صوبائی اور شعبہ جاتی CERTs کے درمیان مؤثر رابطے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ایکشن پلان کے تحت وفاقی اور صوبائی اداروں کیلئے متحدہ قومی سائبر سیکیورٹی گورننس فریم ورک قائم کیا جائے گا، جس کے ذریعے قومی ڈیجیٹل اثاثوں، سائبر خطرات اور سیکیورٹی کمزوریوں کی جامع نگرانی ممکن بنائی جائے گی۔
منصوبے میں حساس معلومات کے انفراسٹرکچر اور اہم سرکاری خدمات کے تحفظ کو مضبوط بنانے کیلئے بنیادی سیکیورٹی کنٹرولز، کمپلائنس نظام اور مربوط مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
قومی سطح پر سائبر واقعات سے نمٹنے کیلئے مربوط رسپانس سسٹم بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ کسی بڑے سائبر حملے یا بحران کی صورت میں مختلف ادارے مشترکہ اور فوری کارروائی کر سکیں۔
ممکنہ سائبر جنگ کی صورتحال کیلئے اسکیلیشن میٹرکس تیار کیا جائے گا، جس کے تحت سائبر خطرے کی شدت، نوعیت اور قومی اثرات کے مطابق معاملہ متعلقہ اعلیٰ اداروں تک پہنچانے اور ردعمل کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
ایکشن پلان میں افرادی قوت کی ترقی، تعلیمی اصلاحات اور سائبر سیکیورٹی ماہرین کی تیاری کے ساتھ سرکاری شعبے میں ٹیکنالوجی کی محفوظ خریداری، تنصیب، استعمال اور ازکار رفتگی کیلئے بھی جامع طریقہ کار وضع کرنے کی تجویز شامل ہے۔
منصوبے کو چھ بنیادی شعبوں کے گرد ترتیب دیا گیا ہے جن میں گورننس، کمپلائنس، وسائل کی ہم آہنگی، سائبر واقعات کا ردعمل اور بحران کا انتظام، سیکیورٹی اسیسمنٹ اور سپلائی چین سیکیورٹی شامل ہیں۔
وفاقی حکومت کے حالیہ 90 روزہ سائبر سیکیورٹی اسٹریٹجک ایکشن پلان میں بھی انہی شعبوں کو فوری قومی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔
سائبر سیکیورٹی ورکنگ کمیٹی، نیشنل کمیٹی فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز سیکیورٹی کے تحت کام کرتی ہے اور اسے قومی اداروں، CERTs، وفاقی و صوبائی وزارتوں اور دوسرے اہم سٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطہ اور تعاون مضبوط بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
کمیٹی کی قیادت نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ڈائریکٹر جنرل کریں گے جبکہ کابینہ ڈویژن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی، نادرا، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سمیت متعلقہ اداروں کی نمائندگی بھی شامل ہوگی۔
صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، سیکیورٹی اداروں، وزارت داخلہ اور مختلف شعبوں کے ماہرین کو بھی قومی سائبر سیکیورٹی رابطہ کاری کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔
اس مجموعی فریم ورک کا مقصد پاکستان کیلئے ایسا مربوط قومی سائبر دفاعی نظام تشکیل دینا ہے جو اہم ڈیجیٹل اور سرکاری انفراسٹرکچر کی حفاظت، ضروری خدمات کے تسلسل اور کسی بڑے سائبر بحران کی صورت میں فوری قومی ردعمل کو یقینی بنا سکے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں