ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1323 news articles

پاکستان ریلوے کا کراچی، حیدرآباد اور راولپنڈی میں قیمتی اراضی 10 اور 42 سال تک لیز پر دینے کا فیصلہ

▫️ کراچی اور حیدرآباد میں گوداموں، دکانوں، پارکنگ ایریاز، شادی ہالز اور مارکیز کے لیے مختص ریلوے املاک کی کھلی نیلامی کی جائے گی

کراچی | ری نیوز پاکستانپاکستان ریلوے نے اپنی قیمتی اور وسیع اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے اور آمدن بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت کراچی، حیدرآباد اور راولپنڈی ڈویژنز میں مختلف املاک لیز پر دینے کے لیے نیلامی اور سرمایہ کاری ک...

کراچی | ری نیوز پاکستان

پاکستان ریلوے نے اپنی قیمتی اور وسیع اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے اور آمدن بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت کراچی، حیدرآباد اور راولپنڈی ڈویژنز میں مختلف املاک لیز پر دینے کے لیے نیلامی اور سرمایہ کاری کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نیلامی نوٹس کے مطابق کراچی ڈویژن میں مختلف مقامات پر واقع گوداموں، تعمیر شدہ اور نئی دکانوں، پارکنگ ایریاز، شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تجارتی استعمال کے لیے مختص املاک کو کھلی نیلامی کے ذریعے لیز پر دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ان املاک میں کراچی کے اہم کاروباری علاقوں، خصوصاً آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف واقع گوداموں کے علاوہ حیدرآباد اور ٹنڈو جام کے علاقوں میں موجود ریلوے کی جائیدادیں بھی شامل بتائی گئی ہیں۔

دستیاب معلومات کے مطابق بعض املاک 10 سال کی لیز پر دینے کی تجویز ہے۔ پاکستان ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ پر کراچی ڈویژن کی املاک کی کھلی نیلامی کا نوٹس 15 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا، جس میں 7 نومبر 2026 کی تاریخ درج ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی ڈویژن میں پاکستان ریلوے کی 12 اراضی پر کمرشل پلازوں اور دیگر تجارتی منصوبوں کی تعمیر کے لیے نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کی ذیلی کمپنی ریلوے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی (REDAMCO) نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر تجارتی ترقی کے لیے اراضی لیز پر دینے کی پیشکش کی ہے۔

دستیاب اشتہاری شرائط کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں متعلقہ اراضی کی ابتدائی لیز 21 سال کے لیے ہوگی، جس میں مزید 21 سال کی توسیع کی گنجائش موجود ہے۔ اس طرح ممکنہ مجموعی مدت 42 سال بنتی ہے، تاہم توسیع متعلقہ معاہدے کی شرائط کے تابع ہوگی۔

مجوزہ منصوبوں میں شاپنگ پلازے، مارکیٹس، کارپوریٹ دفاتر، ریٹیل آؤٹ لیٹس اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

اشتہاری شرائط کے مطابق سالانہ کرائے میں آٹھ فیصد کمپاؤنڈ اضافہ جبکہ قبضہ ملنے کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں کی تیاری کے لیے 24 ماہ کی مدت بھی تجویز کی گئی ہے۔ تعمیرات متعلقہ مقامی اداروں کے بلڈنگ بائی لاز کے مطابق کی جائیں گی۔

ریلوے اراضی کی تجارتی بنیادوں پر لیزنگ کا مقصد غیرمتحرک یا محدود آمدن فراہم کرنے والے اثاثوں کو زیادہ مؤثر معاشی استعمال میں لانا اور ادارے کے لیے مستقل آمدن کے ذرائع پیدا کرنا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت نجی سرمایہ کاروں اور تعمیراتی کمپنیوں کو ریلوے کی ملکیتی اراضی پر کاروباری منصوبوں کے قیام کے مواقع میسر آئیں گے، جبکہ زمین کی ملکیت اور اس کے استعمال سے متعلق حقوق لیز معاہدوں کی شرائط کے مطابق طے ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیلامی کے لیے املاک کی پیشکش یا بولیوں کی طلبی کا مطلب لیز معاہدوں کی حتمی منظوری نہیں ہے۔ کامیاب بولی دہندگان، لیز کی حتمی مالیت اور منصوبوں کے آغاز سے متعلق تفصیلات متعلقہ نیلامی اور معاہدے کے مراحل مکمل ہونے کے بعد واضح ہوں گی۔

پاکستان ریلوے نے اس سے قبل لاہور کے بادامی باغ میں 125 کمرشل گوداموں کی نیلامی مکمل کی تھی، جس کے نتیجے میں ادارے کی سالانہ لیز آمدن 7 کروڑ 22 لاکھ روپے سے بڑھ کر 33 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہو گئی تھی۔

ریلوے حکام کی جانب سے اراضی کے تجارتی استعمال کو بڑھانے کی یہ حکمت عملی ملک میں رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، کمرشل انفراسٹرکچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں