ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے پاکستان کا پہلا ’’لِیکوئڈ ٹری‘‘ لاہور پہنچے گا, بڑے مالز، پلازوں اور کمرشل ایریاز میں نصب کیا جائے گا

فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے پاکستان کا پہلا ’’لِیکوئڈ ٹری‘‘ لاہور پہنچے گا, بڑے مالز، پلازوں اور کمرشل ایریاز میں نصب کیا جائے گا

▫️مصنوعی درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن خارج کرے گا، جدید بائیو ری ایکٹر ٹیکنالوجی شہری علاقوں میں سموگ اور آلودگی کے خاتمے کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگی: مریم نواز

لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست پنجاب کے وژن کے تحت صوبے میں فضائی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم اور جدید سائنسی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پاکستان کا پہلا ای پی اے تصدیق شدہ ’’لِیکوئڈ ٹری‘‘ فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مصنوعی درخت کی شکل میں کام کرے گی اور فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن خارج کرے گی۔ حکام کے مطابق 1987 کے بعد یہ پہلی ٹیکنالوجی ہے جسے ای پی اے پنجاب کی جانب سے باقاعدہ طور پر تصدیق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک 100 سے زائد اقسام کی مائیکرو الگی جمع کی گئیں، جن پر سات ماہ تک تجربات کیے گئے۔ ہر قسم کی کاربن جذب کرنے کی صلاحیت اور افادیت کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد سب سے مؤثر الگی سکھر، سندھ سے حاصل ہوئی۔ اس الگی کے بیج جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے کاشت کیے گئے اور انہیں جدید سائنسی طریقہ کار کے تحت بائیو ری ایکٹر میں استعمال کیا گیا۔
منصوبے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی کیلکولیٹر بھی نصب کیا گیا ہے، جو یہ بتاتا ہے کہ ایک وقت میں کتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب ہو رہی ہے اور کتنی آکسیجن فضا میں خارج کی جا رہی ہے۔ اس جدید نظام کے ذریعے ماحولیاتی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جا سکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’لِیکوئڈ ٹری‘‘ کی تیاری اور کامیاب تجربے پر ای پی اے، محققین، بائیو سائنٹسٹس اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب کے ماہرین، سائنس دانوں اور ماحولیاتی اداروں کی تخلیقی صلاحیت، مہارت اور جذبے کا ثبوت ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ’’لِیکوئڈ ٹری‘‘ پانی میں الگی پیدا کرکے بائیو ری ایکٹر کے ذریعے ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ صاف کرنے کا جدید سائنسی طریقہ ہے۔ یہ ٹیکنالوجی شہری علاقوں میں آلودگی کم کرنے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کامیاب تجربے کے بعد اس منصوبے کو وسعت دی جائے۔ پہلے مرحلے میں لِیکوئڈ ٹریز کو بڑے مالز، پلازوں، کمرشل ایریاز اور دیگر شہری مقامات پر انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں جگہوں پر نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے پلازوں اور کمرشل علاقوں میں نصب مصنوعی درخت اصلی درختوں کی طرح ماحول بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔ یہ منصوبہ پنجاب میں سموگ، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور فضائی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں