ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1323 news articles

پنجاب میں ایک کروڑ 33 لاکھ کنال زرعی اراضی کے لیے سیٹلائٹ کی مدد سے آبپاشی کے جدید نظام کی آزمائش

▫️

لاہور | ری نیوز پاکستانپاکستان میں زرعی پانی کی منصفانہ اور مؤثر تقسیم کے لیے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر مبنی جدید نظام کی آزمائش کا دائرہ پنجاب کی تقریباً ایک کروڑ 33 لاکھ کنال زرعی اراضی کو سیراب کرنے والے نہری نظام تک بڑھا دیا گیا ہے۔

لاہور | ری نیوز پاکستان

پاکستان میں زرعی پانی کی منصفانہ اور مؤثر تقسیم کے لیے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر مبنی جدید نظام کی آزمائش کا دائرہ پنجاب کی تقریباً ایک کروڑ 33 لاکھ کنال زرعی اراضی کو سیراب کرنے والے نہری نظام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ منصوبے کا مقصد فصلوں کی حقیقی ضروریات کے مطابق پانی کی تقسیم بہتر بنانا، دستیاب آبی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا اور نہری آبپاشی کے انتظامی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔اس سلسلے میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں منعقدہ ورکشاپ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے تعاون سے جاری تین سالہ منصوبے کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا گیا۔

منصوبہ لمز، محکمہ آبپاشی پنجاب اور اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (FAO) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت روٹیشن ایڈوائزری ماڈیول (RAM) متعارف کرایا گیا ہے، جو سیٹلائٹ سے حاصل کردہ معلومات اور ریاضیاتی ماڈل کی مدد سے نہری پانی کی تقسیم کے لیے سفارشات مرتب کرتا ہے۔ابتدائی طور پر اس نظام کی آزمائش بلوکی اوکاڑہ ڈویژن کی منتخب نہروں میں کی گئی، جس کے بعد اسے لوئر باری دوآب کینال (LBDC) کے تمام گردشی تقسیم والے چینلز تک توسیع دی گئی۔ یہ نہری نظام پنجاب کی تقریباً 6 لاکھ 75 ہزار ہیکٹر، یعنی ایک کروڑ 33 لاکھ کنال زرعی اراضی کو پانی فراہم کرتا ہے۔

جدید نظام میں سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں میں پانی کی نسبتی کمی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اس معلومات کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ ماڈل اگلی آبپاشی باری کے لیے پانی کی تقسیم کی سفارشات تیار کرتا ہے۔ اس دوران موجودہ نہری باریوں کی ترجیحات اور عملی انتظامی پابندیوں کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے واٹر مینجمنٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر ایس اے پرتھاپر نے کہا کہ آبپاشی کے نظام کو جدید بنانے کا مطلب صرف نئی نہریں تعمیر کرنا یا موجودہ بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانا نہیں بلکہ پانی کی تقسیم کے قواعد اور انتظامی طریقہ کار کو بھی جدید بنانا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ روایتی نظام سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ مقررہ مقدار میں پانی نہروں کے ذریعے فراہم کیا گیا یا نہیں، تاہم اس سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ فصلوں کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی ملا بھی ہے یا نہیں۔ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اس کمی کو دور کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

لمز کے ڈاکٹر ابوبکر محمد نے کہا کہ پاکستان کا نہری نظام ملکی غذائی تحفظ اور لاکھوں افراد کے روزگار کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں، پانی کی دستیابی میں غیر یقینی صورتحال اور توانائی سمیت زرعی اخراجات میں اضافے سے آبپاشی کے شعبے کو نئے چیلنجز درپیش ہیں۔ان کے مطابق سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ، تقریباً حقیقی وقت میں نگرانی اور جدید فیصلہ سازی کے نظام سے متعلقہ حکام کو کھیتوں اور نہروں میں پانی کی کمی کے بارے میں زیادہ مؤثر معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرنسپل واٹر ریسورس اسپیشلسٹ ریوتارو تاکاکو بیشو نے پاکستان کے زرعی اور آبی شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبپاشی کی بہتری کے لیے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ پانی کی تقسیم کے انتظامی قواعد کو جدید بنانا بھی ضروری ہے۔

ورکشاپ میں محکمہ آبپاشی و زراعت پنجاب، واپڈا، وزارت آبی وسائل، سپارکو اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ماہرین نے نظام کو مزید وسیع کرنے، اس کی عملی جانچ، کسانوں کی شمولیت اور بارش کی پیش گوئی کو سفارشات میں شامل کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ یہ نظام فی الحال آزمائشی اور فیصلہ سازی میں معاون ٹیکنالوجی کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ لوئر باری دوآب کینال کے پورے علاقے میں اس کی توسیع کا مطلب یہ نہیں کہ تمام کھیتوں میں پانی کی تقسیم خودکار ہو چکی ہے۔ مستقل عملی نفاذ کے لیے مزید جانچ اور ادارہ جاتی انتظامات درکار ہوں گے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں