تاریخ اشاعت: September 17, 2026 - 12:01 PM
Pakistan To Introduce Virtual Grid System For Electricity Management
پاکستان میں ورچوئل گرڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
▫️بجلی پیدا کرنے اور ذخیرہ کرنے کیلئے ورچوئل گرڈ ریگولیشنز تیار کی جا رہی ہیں:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی حکومت نے ملک میں ورچوئل گرڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی بجلی پیدا کرنے کے ساتھ اسے ذخیرہ بھی کر سکیں گے۔
وفاقی حکومت نے ملک میں ورچوئل گرڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی بجلی پیدا کرنے کے ساتھ اسے ذخیرہ بھی کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورچوئل گرڈ بنانے کیلئے ریگولیشنز کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ امکان ہے کہ یہ ضوابط رواں مالی سال اپریل یا مئی تک مکمل کر لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورچوئل گرڈ سسٹم کے ذریعے لوگ اپنے ذرائع سے بجلی پیدا کر سکیں گے اور اسے مستقبل کے استعمال کیلئے محفوظ بھی کر سکیں گے۔
وزیر توانائی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور لوڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے ٹرانسفارمر کی سطح پر بجلی بند کرنے کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں اضافی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی بلکہ سسٹم اوور لوڈنگ کے باعث پیدا ہونے والے فالٹس کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بھاری سرمایہ کاری درکار ہے، جس کیلئے نیپرا سے منظوری حاصل کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں نیٹ میٹرنگ کیلئے اب بھی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔