تاریخ اشاعت: March 7, 2026 - 3:21 PM
Petrol Supply Concerns: Government Considers Smart Lockdown.
پٹرول کی سپلائی متاثر ہونے پر حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن پر غور
▫️ورک فرام ہوم اور آن لائن کلاسز زیر غور. ▫️شہری نقل و حمل اور پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا امکان.
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان وفاقی حکومت پٹرول کی ممکنہ قلت کے پیش نظر شہریوں کی روزمرہ زندگی اور نقل و حمل پر کم سے کم اثر ڈالنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت نے سکول اور کالج کی عارضی بندش، آن لائن کلاسز کا آغاز...
وفاقی حکومت پٹرول کی ممکنہ قلت کے پیش نظر شہریوں کی روزمرہ زندگی اور نقل و حمل پر کم سے کم اثر ڈالنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت نے سکول اور کالج کی عارضی بندش، آن لائن کلاسز کا آغاز، اور دفاتر میں 50 فیصد عملے کو ورک فرام ہوم کے لئےاقدامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
غیر ضروری سفر کرنے والے شہری، بشمول پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں، محدود رہیں گے تاکہ ایندھن کی بچت کی جا سکے اور رہائشی سہولیات متاثر نہ ہوں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرینوں کی آمد و رفت پر عارضی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، جبکہ بعض ٹرینوں کو منسوخ کر کے دیگر میں ضم کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جہاں پٹرول کی قلت کے تناظر میں شہریوں کی روزمرہ زندگی، رہائشی تحفظ اور شہری نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے حتمی فیصلے متوقع ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایندھن کی بچت کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات اپنائیں۔