ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

ایف جی ای ایچ اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل سست روی کا شکار، ہزاروں وفاقی ملازمین تاحال محروم

ایف جی ای ایچ اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل سست روی کا شکار، ہزاروں وفاقی ملازمین تاحال محروم

▫️وفاقی ملازمین کی جانب سے 36 ہزار 914 درخواستیں جمع، اب تک صرف 5 ہزار 405 ملازمین کو پلاٹس الاٹ کیے جا سکے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے وفاقی ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا ہے، جس کے باعث درخواست گزار ملازمین میں مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے۔
وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی دستاویزات کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہاؤسنگ اتھارٹی کو مجموعی طور پر 36 ہزار 914 وفاقی ملازمین نے پلاٹس کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، تاہم اب تک صرف 5 ہزار 405 ملازمین کو پلاٹس الاٹ کیے جا سکے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق درخواست گزاروں کی بڑی تعداد تاحال الاٹمنٹ کی منتظر ہے۔ وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ جن اراکین کو ابھی تک پلاٹس الاٹ نہیں کیے گئے، انہیں ہاؤسنگ اتھارٹی کی آئندہ سکیموں میں زمین کی دستیابی اور ترقیاتی صورتحال سے مشروط پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے۔
دستاویزات کے مطابق جمع کرائی گئی درخواستوں میں مختلف کیٹگریز کے ملازمین شامل ہیں۔ کیٹگری ون میں ایک ہزار 527، کیٹگری ٹو میں 5 ہزار 5، کیٹگری تھری میں 8 ہزار 637، کیٹگری فور میں 8 ہزار 310 جبکہ کیٹگری فائیو میں 13 ہزار 435 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ اس طرح تمام کیٹگریز میں درخواستوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 914 بنتی ہے۔
وزارت ہاؤسنگ کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2026 تک ہاؤسنگ اتھارٹی نے بارہ کہو ہاؤسنگ سکیم میں 2 ہزار 986 پلاٹس الاٹ کیے۔ ان میں کیٹگری ون کے 324، کیٹگری ٹو کے 516، کیٹگری تھری کے 683، کیٹگری فور کے 787 اور کیٹگری فائیو کے 676 پلاٹس شامل ہیں۔
اسی طرح اسکائی گارڈن سکیم میں مجموعی طور پر 2 ہزار 419 پلاٹس الاٹ کیے گئے۔ ان میں کیٹگری ون کے 227، کیٹگری ٹو کے 407، کیٹگری تھری کے 579، کیٹگری فور کے 661 اور کیٹگری فائیو کے 545 پلاٹس شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق بارہ کہو اور اسکائی گارڈن دونوں سکیمیں ابھی تک مکمل طور پر ڈویلپ نہیں کی جا سکیں۔ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے باعث نہ صرف الاٹمنٹ کا عمل متاثر ہو رہا ہے بلکہ پہلے سے الاٹ کیے گئے پلاٹس کے حوالے سے بھی اراکین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وزارت ہاؤسنگ کا موقف ہے کہ جن اراکین کو تاحال پلاٹس الاٹ نہیں ہوئے، ان کے لیے مستقبل کی سکیموں میں گنجائش پیدا کی جائے گی۔ تاہم یہ الاٹمنٹ زمین کی دستیابی، متعلقہ سکیم کی ترقیاتی حیثیت اور اتھارٹی کی پالیسی سے مشروط ہوگی۔
حکام کے مطابق متعلقہ سیکٹرز کا تعین ضروری کارروائیوں کی تکمیل اور ایف جی ای ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اس کے بعد مروجہ الاٹمنٹ پالیسی کے تحت پلاٹس کی تقسیم کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
وفاقی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے باوجود پلاٹس نہ ملنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ درخواست گزاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاؤسنگ اتھارٹی الاٹمنٹ کے عمل کو شفاف اور تیز بنائے تاکہ برسوں سے انتظار کرنے والے ملازمین کو جلد ریلیف مل سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں