تاریخ اشاعت: September 10, 2026 - 6:01 PM
PM Orders Survey of Properties for Apna Ghar Housing Loans
اپنا گھر سکیم: وزیراعظم کا قرضوں کے لیے جائیدادوں کے سروے کی ہدایت
▫️ملک بھر میں ایسی زمینوں اور جائیدادوں کی نشاندہی کے لیے ایک نظام تیار کیا جا رہا ہے جو رہن کی شرائط پوری کرتی ہوں
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کی اپنا گھر سکیم کے تحت گھر بنانے کے خواہش مند افراد کو قرضوں کی فراہمی کے لیے موزوں جائیدادوں کا جامع سروے کیا جائے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کی اپنا گھر سکیم کے تحت گھر بنانے کے خواہش مند افراد کو قرضوں کی فراہمی کے لیے موزوں جائیدادوں کا جامع سروے کیا جائے۔
وزیراعظم نے یہ ہدایت اسلام آباد میں 28, 2026 کے مالیاتی رسائی منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی اور متوسط طبقے کے لیے قابلِ استطاعت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اپنا گھر سکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 47 ہزار 504 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 53 ہزار 127 درخواستوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ منظور شدہ درخواستوں کی مجموعی مالیت 313 ارب 42 کروڑ روپے ہے، جبکہ 8 ہزار 739 درخواست گزاروں کو 45 ارب 43 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔
حکام کے مطابق ملک بھر میں ایسی زمینوں اور جائیدادوں کی نشاندہی کے لیے ایک نظام تیار کیا جا رہا ہے جو قرض کے لیے رہن کی شرائط پوری کرتی ہوں۔ اس نظام کا ابتدائی تجربہ اسلام آباد میں کیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ معروف ہاؤسنگ ڈویلپرز کو اپنا گھر سکیم میں شامل کرنے کے لیے ایک مؤثر طریقہ کار وضع کیا جائے گا تاکہ رہائشی قرضوں کے عمل کو مزید آسان اور منظم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ زراعت، چھوٹے و درمیانے کاروبار اور رہائشی شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی میں اپنا کردار مزید مؤثر بنائیں۔