ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1322 news articles

صدرِ مملکت کی سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری، زمین کے حصول اور متاثرین کی بحالی کے قوانین میں بڑی تبدیلی

▫️ اسلام آباد میں زمین حاصل کرنے کے عمل میں قانونی اصلاحات، بحالی اور آبادکاری کو تحفظ. ▫️ معاوضے کی نئی شکلیں، تاخیر پر اضافی ادائیگی اور زیرِ التواء کیسز کے حل کی شقیں شامل.

اسلام آباد: ری نیوز پاکستان | ReNews Pakistan صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ بل باضابطہ طور پر پارلیمنٹ کا ایکٹ بن گیا ہے۔ صدارتی من...

اسلام آباد: ری نیوز پاکستان | ReNews Pakistan صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ بل باضابطہ طور پر پارلیمنٹ کا ایکٹ بن گیا ہے۔ صدارتی منظوری آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت دی گئی، جس کے ساتھ ہی اسلام آباد میں زمین کے حصول، معاوضے اور متاثرین کی بحالی سے متعلق قانونی فریم ورک میں اہم تبدیلیاں نافذ ہو گئی ہیں۔ یہ ترمیم سی ڈی اے آرڈیننس 1960 میں کی گئی ہے، جس کے ذریعے زمین حاصل کرنے کے عمل کو زیادہ منصفانہ اور منظم بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے قبل مئی 2025 میں جاری کیا گیا سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس عارضی نوعیت کا تھا، جسے اب پارلیمنٹ سے منظور شدہ مستقل قانون کی شکل دے دی گئی ہے۔ بل کا پارلیمانی سفر مرحلہ وار مکمل ہوا۔ سینیٹ نے 7 نومبر 2025 کو بل کی منظوری دی، جبکہ 8 دسمبر 2025 کو قومی اسمبلی نے اسے بغیر کسی ترمیم کے منظور کیا۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بل کی منظوری کی تصدیق کی، اور جنوری 2026 کے آغاز میں صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد یہ قانون نافذ ہو گیا۔ ترمیمی قانون کے تحت زمین کے حصول کے بدلے معاوضے کے طریقہ کار میں وسعت دی گئی ہے۔ اب متاثرین کو صرف نقد رقم کے بجائے متبادل زمین، پلاٹس یا دیگر مقررہ طریقوں سے بھی معاوضہ دیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ اگر معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر ہو تو سالانہ 8 فیصد اضافی رقم ادا کرنے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔ قانون میں ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ زمین اور عمارتوں کے لیے الگ الگ معاوضہ ایوارڈ جاری کریں، تاکہ جائیداد کی مختلف اقسام کا درست اور شفاف انداز میں تعین ہو سکے۔ خصوصی شقوں کے تحت معذور افراد، نابالغوں اور قانونی مجبوریوں کا شکار افراد کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ایک اہم پہلو متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ دینا ہے۔ نئی ترامیم کے مطابق متاثرین کی زندگی کے معیار کی بحالی کو لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ سی ڈی اے سے جائیداد کی منتقلی اور resettlement کے عمل کو بھی قانونی کور فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اکتوبر 2025 سے پہلے کے زیرِ التواء کیسز کو بھی نئی ترامیم کے تحت نمٹانے کی شق شامل کی گئی ہے۔ پس منظر میں دیکھا جائے تو اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے زمین حاصل کرنے کے عمل پر طویل عرصے سے اعتراضات سامنے آتے رہے ہیں، جن میں تاخیری ادائیگیاں، ناکافی معاوضہ اور متاثرین کی بحالی کے مسائل شامل تھے۔ ترمیمی بل 2025 ان شکایات کے ازالے اور زمین مالکان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا قانونی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ نئی قانون سازی کے بعد اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں، زمین کے حصول اور متاثرین کی بحالی سے متعلق فیصلوں میں زیادہ وضاحت، قانونی تحفظ اور طریقہ کار میں بہتری متوقع ہے.
سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس، بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے فنانسنگ کی نئی ہدایات جاری کر دیں

▫️ نئی ہدایات کے تحت جائیداد کی مالیت کا تخمینہ، تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی اور انشورنس یا تکافل کوریج کی شرائط بھی متعارف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs)، بلڈرز اور پراپرٹی ڈویلپرز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے اور مالیاتی خطرات کم کرنے کے لیے نئی فنانسنگ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں