ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1328 news articles

پنجاب کے 7 شہروں میں نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس، سندر ٹو کی توسیع کی منظوری

پنجاب کے 7 شہروں میں نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس، سندر ٹو کی توسیع کی منظوری

▫️حافظ آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور کوٹ پنڈی داس میں صنعتی اراضی کی ترقی کا منصوبہ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کے منسوخ شدہ پلاٹوں کے الاٹیز کے لیے ریلیف پیکیج بھی منظور

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب حکومت نے صوبے میں صنعتی اراضی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حافظ آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور کوٹ پنڈی داس میں نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جبکہ لا...

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے صوبے میں صنعتی اراضی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حافظ آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور کوٹ پنڈی داس میں نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جبکہ لاہور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کی توسیع پر بھی پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن (PSIC) کے 137ویں بورڈ اجلاس میں کیے گئے، جس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی صنعتی اسٹیٹس کے لیے اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
ریئل اسٹیٹ کے تناظر میں یہ اقدام اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ نئی صنعتی اسٹیٹس کے قیام سے ان شہروں میں صنعتی پلاٹس، فیکٹری یونٹس، گوداموں، کمرشل سرگرمیوں اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پنجاب کے محکمہ صنعت کے مطابق صوبے میں صنعتی منصوبہ بندی کے لیے ہزاروں صنعتی یونٹس کا ضلعی سطح پر ڈیٹا بھی مرتب کیا گیا ہے۔
بورڈ نے گوجرانوالہ میں نئے انڈسٹریل پارک کے قیام کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ خواتین سرمایہ کاروں اور دستکاروں کے لیے 50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کی سکیم منظور کی گئی ہے، جس کے تحت 5 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مزید 50 کروڑ روپے کا ریوالونگ فنڈ بھی قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نئے کاروبار اس فنڈ سے 1 کروڑ روپے تک جبکہ موجودہ کاروبار توسیع کے لیے 50 لاکھ روپے تک بلاسود قرض حاصل کرسکیں گے۔
صنعتی رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کے منسوخ شدہ پلاٹوں کے الاٹیز کے لیے ریلیف پیکیج ہے۔ منظور شدہ پیکیج کے تحت اہل الاٹیز کو مجموعی بقایا جات کی ادائیگی پر 20 فیصد ریلیف دیا جائے گا، تاہم انہیں چھ ماہ کے اندر فیکٹری کی تعمیر شروع کرنا اور دو سال کے اندر صنعتی یونٹ کو پیداوار میں لانا ہوگا۔
پنجاب شمال انڈسٹریز کارپوریشن کے 2026 کے صنعتی و کمرشل پلاٹس کے نیلامی پروگرام میں سندر ٹو کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور اور دیگر صنعتی مراکز شامل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعتی زمین کو معاشی سرگرمیوں میں تبدیل کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت کے مطابق پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں رواں سال صنعتی انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا بڑا پروگرام شروع کیا جائے گا، جس میں سڑکوں، سیوریج اور ڈرینج سسٹم کی بہتری شامل ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ بہتر صنعتی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری، روزگار اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کے فروغ میں مدد دے گا۔
ریئل اسٹیٹ کے نقطۂ نظر سے نئی صنعتی اسٹیٹس صرف فیکٹری پلاٹس کی فراہمی تک محدود نہیں رہتیں بلکہ ان کے گرد گودام، ٹرانسپورٹ، ورکشاپس، کمرشل مراکز اور ملازمین کے لیے رہائشی یونٹس کی طلب بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس لیے حافظ آباد، ساہیوال، سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور دیگر مجوزہ صنعتی مراکز میں صنعتی زمین کے ساتھ ساتھ ملحقہ کمرشل اور رہائشی رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیوں میں بھی مستقبل میں اضافہ متوقع ہے۔
ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں