تاریخ اشاعت: October 17, 2026 - 12:01 PM
Punjab Assembly Speaker Receives Proposed Real Estate Regulatory Authority Bill During LCCI Visit
سپیکر پنجاب اسمبلی کا دورہ لاہور چیمبر، اسمبلی میں قانون سازی کروانے کیلئے پنجاب رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا بل وصول کیا
▫️ الیکشن مہم کے دوران کمیونٹی سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا وقت شروع ہوگیا، بل سے ڈیلرز، ڈویلپرز کو نئی شناخت ملے گی: شاہ بہرام کی 'ری نیوز ' سے گفتگو
لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ انہوں نے صدر چیمبر علی حسام اصغر سمیت دیگر نو منتخب عہدیداران و ممبران سے ملاقات۔ کی۔ اس موقع پر ایل سی سی آئی کے ایسوسی ایٹ کلاس ممبر و معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر شاہ بہرام نے لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم سے پنجاب رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا بل سپیکر پنجاب اسمبلی کو پیش کیا۔ اس موقع پر صدر ایل سی سی ائی علی حسام اصغر نے کہا کہ میری سپیکر پنجاب اسمبلی سے استدعا ہے کہ ایسی قانون سازی کریں جس کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو فائدہ ہو، لاہور چیمبر اور پنجاب اسمبلی کی مثالی پارٹنر شپ ہے، اس بل سے بزنس کمیونٹی کو بھی فائدہ پہنچے گا اور صوبے میں بھی بہتری ائی گی۔ بعد ازاں شاہ بہرام نے اس بل کے حوالے سے 'ری نیوز' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران میں نے اپنی کمیونٹی سے وعدہ کیا تھا کہ ہم اپنی کمیونٹی کے لیے اچھے اقدامات اٹھائیں گے, اج سپیکر پنجاب اسمبلی کو یہ بل پیش کر کے وعدوں کی تکمیل کا سفر الحمدللہ شروع ہو گیا ہے، انشاءاللہ یہ بل منظور بھی کروائیں گے اور اسے نافذ بھی کروائیں گے، یہ ایک خواب ہے اور انشاءاللہ اس خواب کی تعبیر اگلے چند دنوں میں ملے گی۔ نمائندہ 'ری نیوز' کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ بہرام نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ بل سے رئیلٹر کو پروٹیکٹشن ملے گی۔یہ بل بلڈرز، ڈویلپرز اور کرایہ دار سبھی کا احاطہ کرتا ہے اور اس سے ہمیں نئی شناخت ملے گی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے بل پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور چیمبر کی طرف سے دی گئی دیگر تجاویز کا خیر مقدم کیا اور انہیں متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی یقین دہانی۔
اس ملاقات کے موقع پر چیمبر کے سینئر اراکین امجد علی چودھری، خواجہ شاہ زیب اکرم، سہیل نثار جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شیخ محمد ابراہیم، شاہ بہرام، مردان علی زیدی، نائلہ ندیم، شہزاد محمود، ذوالفقار علی چودھری، طارق محمود، محمد اعجاز غوری، ملک زمان نصیب، محمد عمیر، عبداللہ چودھری، چودھری فرغام، عدیل بابر خان، ساحر مشتاق، علی رضا، حمید رضا، شہزاد علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔