تاریخ اشاعت: March 31, 2026 - 12:31 PM
Punjab Chief Minister launches modern system and eco-friendly initiatives for Zero Waste goals
زیرو ویسٹ کیلئے جدید نظام اور ماحول دوست منصوبوں کا آغاز کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
▫️پلاسٹک کے خاتمے، ری سائیکلنگ اور ویسٹ مینجمنٹ سے صاف ماحول کے اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں
لاہور | ری نیوز پاکستان لاہور میں زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ پلاسٹک کے استعمال کو...
لاہور میں زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ پلاسٹک کے استعمال کو ترک کیا جائے اور کچرے میں کمی، ری سائیکلنگ اور پائیدار کھپت کے طریقوں کو اپنایا جائے تاکہ ماحول کو صاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت پنجاب کے تمام شہروں کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ پہلی بار ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ کچرے کے ڈھیر موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان میں اضافہ کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگلات اور سولر پارکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز پر پابندی سے زیرو ویسٹ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملی ہے، جبکہ کسانوں کو زرعی ویسٹ مینجمنٹ کے لیے سپر سیڈرز سبسڈی پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صنعتوں میں ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح جدید الیکٹرک وہیکلز اور مشینی نظام متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں کے ذریعے کچرے سے بجلی اور دیگر مفید اشیاء بنانے کے منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔