تاریخ اشاعت: April 9, 2026 - 3:10 PM
Punjab Development Plan: Decision to Increase Machinery and Workforce for Timely Completion
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان: بروقت تکمیل کیلئے مشینری اور افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ
▫️15 شہروں میں ابتدائی مرحلے کے تحت واسا کمپلیکسز کی تعمیر کا منصوبہ بھی زیر غور
لاہور | ری نیوز پاکستان پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے صوبے بھر میں مشینری اور افرادی قوت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس ...
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے صوبے بھر میں مشینری اور افرادی قوت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں واسا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی واسا طیب فرید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 15 شہروں میں جدید واسا کمپلیکسز تعمیر کیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں ڈی سلٹنگ مہم فوری طور پر شروع کی جائے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ 15 اضلاع میں ہنگامی نوعیت کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ اہداف ہر صورت بروقت مکمل کیے جائیں۔
اجلاس میں مختلف اضلاع کے واسا منیجنگ ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔