ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

گورنر پنجاب کو محتسب پنجاب کی سالانہ رپورٹ 2025 پیش، ادارے کی کارکردگی اور ڈیجیٹلائزیشن اقدامات پر بریفنگ

گورنر پنجاب کو محتسب پنجاب کی سالانہ رپورٹ 2025 پیش، ادارے کی کارکردگی اور ڈیجیٹلائزیشن اقدامات پر بریفنگ

▫️ریونیو بورڈ ، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ضلعی حکومتوں سمیت سرکاری اداروں کیخلاف شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صوبائی محتسب کا ادارہ عوام کو فوری، سستا اور مؤثر انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، کیونکہ تاخیر سے ملنے والا انصاف درحقیقت انصاف نہ دینے کے مترادف ہے۔
گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس لاہور میں محتسب پنجاب عائشہ حامد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ریونیو بورڈ ، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ضلعی حکومتوں سمیت سرکاری اداروں کیخلاف شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں محتسب پنجاب نے گورنر پنجاب کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2025 پیش کی اور صوبائی محتسب آفس کی مجموعی کارکردگی، شکایات کے ازالے، سٹاف کی تربیت، ڈیجیٹلائزیشن اور ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے محتسب پنجاب کے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ شہریوں کے اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے گورنر پنجاب کا منصب سنبھالا تو گورنر آفس میں محتسب پنجاب کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلیں گزشتہ تین برس سے زیر التواء تھیں، تاہم ان اپیلوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے عمل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ عام شہری سرکاری محکموں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے محتسب جیسے اداروں سے بڑی امیدیں وابستہ کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے گورنر آفس اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
محتسب پنجاب عائشہ حامد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2025 کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں دوگنی شکایات موصول ہوئیں، جن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، تاکہ شکایات کے اندراج، نگرانی اور فیصلوں پر عملدرآمد کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے۔
عائشہ حامد نے مزید کہا کہ محتسب پنجاب آفس میں افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوامی شکایات کو بہتر انداز میں سنا اور حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا مقصد شہریوں کو غیر ضروری تاخیر، پیچیدگیوں اور اخراجات سے بچاتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ملاقات کے دوران سیکرٹری محتسب پنجاب آفس قیصر سلیم اور ایڈیشنل سیکرٹری گورنر آفس ڈاکٹر انوار کھرل بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں