تاریخ اشاعت: November 7, 2026 - 2:01 PM
Punjab Horticulture Authority’s Reach Extended to All 41 Districts
پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا دائرہ کار تمام 41 اضلاع تک بڑھا دیا گیا
▫️ 20 اضلاع میں ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری، صوبے کے گرین مقامات کی دیکھ بھال کیلئے انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیدیا: ڈی جی
پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے کے تمام 41 اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں گرین مقامات کی دیکھ بھال کے لیے انتظامی ڈھانچہ قائم ہو گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل احمد عثمان جاوید نے ہفتے کو جاری بیان میں بتایا کہ 20 اضلاع میں ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں بہاولنگر، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، چکوال، اٹک، لیہ، راجن پور، قصور، پاکپتن، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، وہاڑی، میانوالی، بھکر، تلہ گنگ، کوٹ ادو، تونسہ اور وزیرآباد شامل ہیں۔
احمد عثمان جاوید کے مطابق اتھارٹی کے دائرہ کار میں صوبے کے تمام اضلاع کی شمولیت سے سبز مقامات کی دیکھ بھال کے لیے انتظامی بندوبست صوبائی سطح تک وسیع ہو گیا ہے۔ جاری بیان میں دیگر اضلاع میں ایجنسیوں کے قیام یا اس حوالے سے آئندہ اقدامات کی تفصیل نہیں دی گئی۔