ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

پنجاب میں ورکنگ ویمن کیلئے 650 ڈے کیئر سنٹرز قائم کرنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

پنجاب میں ورکنگ ویمن کیلئے 650 ڈے کیئر سنٹرز قائم کرنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

▫️ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سی ایم سپیشل اینی شی ایٹو میں ایک ارب روپے مختص، پہلے مرحلے کے 390 میں سے 350 ڈے کیئر سنٹرز مکمل طور پر فنکشنل ہو گئے

لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں ورکنگ ویمن کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ویمن ڈے کے موقع پر ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سی ایم سپیشل اینی شی ایٹو کے تحت اس منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے۔
سرکاری تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں مجموعی طور پر 650 ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے جائیں گے، جن کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 390 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جن میں سے 350 ڈے کیئر سنٹرز مکمل طور پر فنکشنل ہو چکے ہیں جبکہ 40 ڈے کیئر سنٹرز زیر تکمیل ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اگلے مالی سال تک صوبے میں 650 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف دے دیا ہے۔ ہر ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کے لیے ایجوکیشنل میٹریل، کھلونے اور ایل سی ڈی نصب کی جائے گی جبکہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے تربیت یافتہ کیئر گیورز تعینات ہوں گے۔ ابتدائی طور پر آیا کی تنخواہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ادا کرے گا۔
حکام کے مطابق پنجاب بھر کے دانش سکولوں میں ورکنگ ویمن ٹیچرز اور سٹاف کے لیے ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب اور دور دراز اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر گرلز کالجز اور ہسپتالوں میں بھی ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے محفوظ اور منظم سہولت دستیاب ہو سکے۔
ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈے کیئر سنٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے منصوبے کی پیش رفت اور سہولیات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ لاہور میں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں ورکنگ وویمن کی سہولت کے لیے 86 ڈے کیئر سنٹرز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں سے 70 سنٹرز فنکشنل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور چیمبر آف کامرس اور بار کونسل میں بھی ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
فیصل آباد میں ورکنگ ویمن کی سہولت کے لیے سرکاری اداروں میں 20 ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح بھکر میں 21، شیخوپورہ میں 18، لیہ میں 17، خانیوال میں 15، اوکاڑہ میں 14، ننکانہ صاحب میں 13، سیالکوٹ میں 12 اور وہاڑی میں 12 ڈے کیئر سنٹرز فنکشنل ہیں۔
بہاولپور میں 17، ملتان میں 16، گوجرانوالہ میں 12 جبکہ راولپنڈی اور سرگودھا میں 7،7 ڈے کیئر سنٹرز بھی فنکشنل ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد ملازمت پیشہ خواتین کو محفوظ، قابل اعتماد اور معیاری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ورکنگ ویمن کا تحفظ اور انہیں بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کے مطابق ورکنگ وویمن کی سہولت کے لیے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، تاکہ خواتین کو ملازمت کے دوران اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے عملی معاونت فراہم کی جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں