تاریخ اشاعت: September 17, 2026 - 1:01 PM
Punjab Plans New Public Transport Model, Considers Intercity Railway Revival Project
پنجاب میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا ماڈل، انٹرسٹی ریلوے روٹس منصوبے کی بحالی پر غور
▫️سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ کی لائٹ ریل، الیکٹرک بسوں، بس ٹرام، زیر زمین کوریڈورز اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ
لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب حکومت نے صوبے میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام کے نئے ماڈل پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ انٹرسٹی ریلوے روٹس کی بحالی کے امکانات بھی زیر جائزہ ہیں۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام کے نئے ماڈل پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ انٹرسٹی ریلوے روٹس کی بحالی کے امکانات بھی زیر جائزہ ہیں۔
پنجاب کے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کی تفصیلات پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ کے خصوصی لیکچر میں پیش کی گئیں۔
پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن کے ڈائریکٹر جنرل محمد حنیف گل کی دعوت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے زیر تربیت افسران کو صوبے کے موجودہ اور مستقبل کے ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
لیکچر کے دوران عمران سکندر بلوچ نے لائٹ ریل، الیکٹرک بسوں، بس ٹرام، زیر زمین کوریڈورز، ایئر پنجاب اور انٹرسٹی ریلوے روٹس کی بحالی سمیت اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا، مختلف شہروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور عوام کیلئے جدید سفری ذرائع متعارف کرانا ہے۔
حکومت پنجاب ایک ایسے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پر کام کر رہی ہے جو مستقبل کی ضروریات کو پورا کر سکے اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے۔
انٹرسٹی ریلوے روٹس کی بحالی پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف علاقوں کے درمیان سفر کیلئے ایک قابل اعتماد اور کم خرچ ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق ان منصوبوں کے تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد آئندہ کے اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔