ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

نہری آبشاروں اور ریگولیٹرز پر چھوٹے پن بجلی گھر قائم کرنے کی تجویز، دیہی علاقوں کو کم نرخوں پر بجلی مل سکے گی

نہری آبشاروں اور ریگولیٹرز پر چھوٹے پن بجلی گھر قائم کرنے کی تجویز، دیہی علاقوں کو کم نرخوں پر بجلی مل سکے گی

▫️نہری آبشاروں اور ریگولیٹرز پر چھوٹے پن بجلی گھر قائم کرنے کی تجویز، دیہی علاقوں کو کم نرخوں پر بجلی مل سکے گی

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے صوبے کے تقریباً 40 ہزار کلومیٹر طویل نہری نظام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت نہروں پر چھوٹے پن بجلی گھر قائم کیے جائیں گے۔
اس منصوبے کا مقصد دیہی اور نیم شہری علاقوں کو مقامی سطح پر کم قیمت اور قابل اعتماد بجلی فراہم کرنا اور مہنگی روایتی بجلی پر انحصار کم کرنا ہے۔
محکمہ توانائی پنجاب نے پنجاب کمیونٹی ایکو سسٹمز کے لیے چھوٹے پن بجلی منصوبوں کی گائیڈ لائنز 2026 کے نام سے پالیسی فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔ گائیڈ لائنز کو منظوری کے لیے جلد پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب کی نہروں میں موجود پانی کے قدرتی بہاؤ کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ چھوٹے پن بجلی منصوبے نہری آبشاروں، پانی کے قدرتی اتار، ڈراپس اور ریگولیٹرز کے مقامات پر قائم کیے جا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق ان منصوبوں کے لیے کسی نئے ڈیم یا بڑے آبی ذخیرے کی تعمیر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ موجودہ نہری انفراسٹرکچر کو استعمال کرکے مقامی سطح پر قابل تجدید توانائی پیدا کی جا سکے گی۔
مجوزہ پالیسی میں بجلی کی قیمت کے تعین کے لیے نیپرا ٹیرف، منصوبوں کی منظوری کے لیے ون ونڈو نظام اور متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان رابطہ بہتر بنانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
پالیسی کے تحت چھوٹے پن بجلی منصوبے قائم کرنے والی کمپنی یا ادارہ ابتدائی تین سال تک منصوبے کو چلائے گا، جس کے بعد اسے مقامی آبادی یا کمیونٹی کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس انتظام کا مقصد مقامی لوگوں کو منصوبوں کی ملکیت، دیکھ بھال اور بجلی کی فراہمی کے عمل میں شامل کرنا ہے۔
پنجاب کا نہری نظام دنیا کے بڑے مربوط آبپاشی نظاموں میں شمار ہوتا ہے، تاہم نہری پانی میں موجود بجلی پیدا کرنے کی قدرتی صلاحیت اب تک بڑی حد تک استعمال نہیں کی جا سکی۔
محکمہ توانائی کے مطابق نہروں پر چھوٹے بجلی گھر قائم ہونے سے دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوسکتی ہے، طویل لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے اور زرعی و چھوٹے کاروباری صارفین کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
اس منصوبے پر عمل درآمد سے صوبے میں قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے، بجلی کی ترسیل کے نقصانات کم کرنے اور مقامی آبادی کو مہنگی گرڈ بجلی کے متبادل ذرائع فراہم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں