ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس ادائیگیوں میں خردبرد اور نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس ادائیگیوں میں خردبرد اور نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

▫️لاہور میں پراپرٹی ڈویلپرز، فاسٹ فوڈ چینز، دیسی فوڈ پوائنٹس، کافی شاپس کے مالیاتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال، بے ضابطگیوں پر تحقیقات شروع

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سروسز ٹیکس کی ادائیگیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں، خردبرد اور نادہندگان کے خلاف صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران لاہور سمیت مختلف علاقوں میں معروف فوڈ پوائنٹس، فاسٹ فوڈ چینز اور پراپرٹی ڈویلپرز کے خلاف اقدامات کیے گئے ہیں۔
پی آر اے حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 8 معروف فاسٹ فوڈ چینز، 12 فوڈ پوائنٹس اور 4 پراپرٹی ڈویلپرز کے مالیاتی ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور میں 7 فاسٹ فوڈ چینز، 2 دیسی فوڈ چینز اور ایک کافی شاپ کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران ٹیکس گوشواروں، سیلز ریکارڈ اور ادائیگیوں میں مختلف نوعیت کے تضادات سامنے آئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بعض کاروباری اداروں کی جانب سے صارفین سے سروسز ٹیکس وصول کرنے کے باوجود مکمل رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کے شواہد ملے ہیں۔ اسی طرح کچھ اداروں کے ڈیجیٹل ریکارڈ، رسیدوں اور جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی فرق پایا گیا ہے، جس کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے واضح کیا ہے کہ سروسز ٹیکس کی مد میں عوام سے وصول کی جانے والی رقم حکومت کی امانت ہے، اس میں کسی قسم کی خردبرد، جعلسازی یا ریکارڈ میں ہیرا پھیری برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو ادارے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود اسے سرکاری خزانے میں منتقل نہیں کرتے، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
معظم اقبال سپرا کے مطابق ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی، ڈیجیٹل ریکارڈ میں ردوبدل، جعلی یا غیر منسلک رسیدوں کے استعمال اور اصل سیلز چھپانے جیسے معاملات پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آر اے ٹیکس نظام کو شفاف بنانے اور محصولات میں اضافے کے لیے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔
چیئرمین پی آر اے نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی ریسٹورنٹ، فوڈ پوائنٹ، کافی شاپ یا سروس فراہم کرنے والے ادارے کو ادائیگی کے بعد پی آر اے سسٹم سے منسلک باقاعدہ رسید ضرور حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے رسید کا مطالبہ ٹیکس چوری روکنے اور شفاف محصولات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
پی آر اے حکام کے مطابق ٹیکس نادہندگان اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث اداروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ اتھارٹی کا مقصد عوام سے وصول شدہ ٹیکس کو بروقت سرکاری خزانے میں منتقل کرانا، ٹیکس چوری کی روک تھام اور صوبائی ریونیو نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں