ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

پنجاب میں پراپرٹی منتقلی اور لینڈ ریکارڈ کی نئی فیسیں نافذ

پنجاب میں پراپرٹی منتقلی اور لینڈ ریکارڈ کی نئی فیسیں نافذ

▫️ مالی سال 27-2026 کیلئے ای رجسٹریشن، انتقال، فرد اور جائیداد منتقلی کی خدمات کے نئے نرخ مقرر

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے مالی سال 27-2026 کیلئے جائیداد کی منتقلی، انتقال، ای رجسٹریشن اور لینڈ ریکارڈ سے متعلق مختلف خدمات کی نئی فیسیں نافذ کر دی ہیں، جس کے بعد صوبے بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت اور زمین...

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے مالی سال 27-2026 کیلئے جائیداد کی منتقلی، انتقال، ای رجسٹریشن اور لینڈ ریکارڈ سے متعلق مختلف خدمات کی نئی فیسیں نافذ کر دی ہیں، جس کے بعد صوبے بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت اور زمین کے ریکارڈ سے متعلق متعدد خدمات کے اخراجات میں تبدیلی آ گئی ہے۔

نئے فیس شیڈول کے مطابق ای رجسٹریشن کے ذریعے زمین یا جائیداد کی خرید و فروخت پر جائیداد کی مالیت کا 0.1 فیصد بطور سروس چارج وصول کیا جائے گا، تاہم اس کی کم از کم فیس 3,600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور ترقیاتی اداروں کی جانب سے پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم کے ذریعے کی جانے والی ہر جائیداد منتقلی پر 3,000 روپے سروس چارج مقرر کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا اطلاق ان لین دین پر ہوگا جو نجی ہاؤسنگ سکیموں اور ترقیاتی اداروں کے اپنے منتقلی نظام کے ذریعے مکمل کیے جاتے ہیں۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے مطابق عام انتقال کی فیس 1,200 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ بینک کے ذریعے کیے جانے والے انتقال پر 2,100 روپے وصول کیے جائیں گے۔ فوری انتقال کی سہولت حاصل کرنے والوں کیلئے فیس 11,200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

زمین کے ریکارڈ کی نقول کیلئے بھی نئی فیسیں مقرر کی گئی ہیں۔ فرد، انتقال یا گرداوری کی عام نقل 900 روپے میں دستیاب ہوگی، جبکہ فوری سروس کے ذریعے یہی دستاویز 4,000 روپے میں حاصل کی جا سکے گی۔

نئے شیڈول کے تحت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ لینڈ ریکارڈ کی مصدقہ نقل کیلئے 5,000 روپے اور رجسٹرڈ دستاویز کی مصدقہ نقل کیلئے 1,400 روپے وصول کیے جائیں گے۔

بینکوں اور دیگر اداروں کی جانب سے زمین کے ریکارڈ کی تصدیق کیلئے کامیاب تصدیقی کارروائی پر 1,000 روپے جبکہ ناکام تصدیقی کارروائی پر 700 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

ای رجسٹریشن کے ذریعے مقامی کمیشن مقرر کرنے کی فیس 6,700 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مقدمہ درج کرنے کیلئے فی کیس 3,500 روپے وصول کیے جائیں گے۔

نئے نرخوں کا اطلاق صوبے بھر میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے تحت فراہم کی جانے والی متعلقہ خدمات پر کیا گیا ہے اور اس سے جائیداد خریدنے اور فروخت کرنے والے شہریوں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں، ترقیاتی اداروں، بینکوں اور لینڈ ریکارڈ سے متعلق خدمات حاصل کرنے والے دیگر افراد متاثر ہوں گے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ سروس چارجز ہیں، جبکہ سٹامپ ڈیوٹی، رجسٹریشن فیس اور دیگر سرکاری محصولات پنجاب بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مقرر کردہ شرحوں کے مطابق الگ سے وصول کیے جائیں گے۔

جائیداد کے خریداروں اور فروخت کنندگان کیلئے نئے فیس شیڈول کا مطلب یہ ہے کہ لین دین کے مجموعی اخراجات کا اندازہ لگاتے وقت صرف ٹیکس اور رجسٹریشن فیس ہی نہیں بلکہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے نئے سروس چارجز کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں