ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

پنجاب کو 2029 تک اے آئی سے لیس صوبہ بنانے کا ہدف، پراپرٹی اور لینڈ سسٹمز کو بھی فائدہ پہنچنے کا امکان

پنجاب کو 2029 تک اے آئی سے لیس صوبہ بنانے کا ہدف، پراپرٹی اور لینڈ سسٹمز کو بھی فائدہ پہنچنے کا امکان

▫️ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ، GIS میپنگ، الیکٹرانک پراپرٹی رجسٹریشن اور آن لائن ترقیاتی منظوریوں سے پنجاب کے پراپرٹی سیکٹر میں اے آئی کے استعمال کی بنیاد بن سکتی ہے

لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو 2029 تک مصنوعی ذہانت سے لیس صوبہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس اقدام سے لینڈ ایڈمنسٹریشن، پراپرٹی رجسٹریشن، ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے شعبوں پر بھی اہم اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
صوبائی مشیر علی مصطفیٰ ڈار کے ساتھ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب اے آئی وژن 2029 کے باقاعدہ آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبائی اے آئی آفس کی کارکردگی پر بریفنگ لی۔
علی مصطفیٰ ڈار نے وزیراعلیٰ کو پنجاب کے پہلے اے آئی سے لیس ڈلیوری یونٹ، صوبے کے اے آئی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم اور ماہرین کی مدد سے تیار کیے گئے آن بورڈنگ پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اجلاس میں اے آئی وژن 2029 کے چھ بنیادی ستونوں کا جائزہ لیا گیا اور اس پر آئندہ عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ صوبائی حکومت مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری خدمات، گورننس اور عوامی سہولت کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔
یہ منصوبہ پنجاب کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے خاص طور پر اہم ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ زمین اور پراپرٹی سے متعلق کئی سرکاری محکموں میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی زمین کی ملکیت، فرد، انتقالات، پراپرٹی رجسٹریشن، ویلیوایشن اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے متعلق مختلف ڈیجیٹل نظام چلا رہی ہے۔ PLRA کے مطابق جولائی 2025 سے اب تک 23 ہزار 500 سے زائد موضع جات کو ڈیجیٹل کیا جا چکا ہے۔ یہ بڑھتا ہوا ڈیٹا مستقبل میں اے آئی کے ذریعے پراپرٹی کی تصدیق، لین دین کی جانچ اور زمین سے متعلق درخواستوں کی تیز تر کارروائی میں مدد دے سکتا ہے۔
پنجاب میں لینڈ ایڈمنسٹریشن کو پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ، یعنی PULSE منصوبے کے تحت بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔ عالمی بینک کی دستاویزات کے مطابق اس پروگرام میں زمین کے ریکارڈ کو جغرافیائی نقشوں سے جوڑنا، ڈیجیٹل پارسل میپنگ، شہری اور نیم شہری جائیدادوں کی رجسٹریشن اور مربوط لینڈ انفارمیشن سسٹم کی تیاری شامل ہے۔
اس پروگرام کے تحت سرکاری زمین کو بھی ڈیجیٹل اور جغرافیائی طور پر نشان زد کیا جا رہا ہے، جس سے ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے دستیاب سرکاری زمین کی نشاندہی بہتر ہو سکتی ہے۔
پنجاب نے الیکٹرانک پراپرٹی رجسٹریشن، ای سٹامپنگ اور آن لائن سرکاری منظوریوں کا دائرہ بھی بڑھایا ہے۔ ای بز پورٹل مختلف پرمٹس اور منظوریوں، جن میں زمین کے استعمال کی تبدیلی بھی شامل ہے، تک آن لائن رسائی فراہم کرتا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کو مختلف سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔
اگر پراپرٹی سے متعلق محکموں کو اے آئی وژن 2029 کا حصہ بنایا گیا تو مصنوعی ذہانت مستقبل میں GIS اور لینڈ ریکارڈ ڈیٹا کے تجزیے، بے ضابطگیوں کی نشاندہی، پلاننگ درخواستوں کی جانچ، غیر قانونی تعمیرات کی شناخت اور شہری منصوبہ بندی بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔
تاہم حکومت نے ابھی تک PLRA، LDA یا دیگر پراپرٹی محکموں میں اے آئی کے کسی مخصوص استعمال کا اعلان نہیں کیا۔ ان محکموں کی شمولیت اور مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کا تعین پنجاب اے آئی وژن 2029 کے تفصیلی عملدرآمدی فریم ورک کے تحت ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں