تاریخ اشاعت: March 10, 2026 - 3:05 PM
Punjab to Utilize Waste for Energy Generation under ‘Waste to Value’ Initiative.
پنجاب میں ویسٹ ٹو ویلیو منصوبہ، کچرے سے توانائی پیدا کرنے کا فیصلہ
▫️ شہری صفائی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے نیا مرحلہ شروع
لاہور | ری نیوز پاکستان حکومت پنجاب کے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ’’ویسٹ ٹو ویلیو‘‘ منصوبہ سُتھرا پنجاب پروگرام کا ایک اہم مرحلہ ہے جس کے تحت صوبے بھر میں جمع ہونے والے ہزاروں ٹن کچرے کو توانائی کے حصول کے لیے استعمال میں لای...
حکومت پنجاب کے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ’’ویسٹ ٹو ویلیو‘‘ منصوبہ سُتھرا پنجاب پروگرام کا ایک اہم مرحلہ ہے جس کے تحت صوبے بھر میں جمع ہونے والے ہزاروں ٹن کچرے کو توانائی کے حصول کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں سُتھرا پنجاب پروگرام کے ویسٹ ٹو ویلیو مرحلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے کے تحت شہری علاقوں سے جمع ہونے والے ٹھوس فضلے کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قابلِ استعمال توانائی میں تبدیل کیا جائے گا۔ حکومت کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ شہری ماحول میں بہتری اور توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔