ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج میں پیش رفت، 12 منصوبے مکمل، 6 نئی سکیمیں پی ایس ڈی پی میں شامل

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج میں پیش رفت، 12 منصوبے مکمل، 6 نئی سکیمیں پی ایس ڈی پی میں شامل

سڑکوں، پلوں اور انڈر پاسز کی تعمیر پر توجہ، فنڈز کے اجرا، اراضی کے حصول اور تجاوزات کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

کوئٹہ | ری نیوز پاکستانکوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت شہر میں سڑکوں اور ٹریفک انفراسٹرکچر کے 12 منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ سات منصوبوں پر کام جاری ہے اور مزید چھ نئی سکیموں کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں شامل کردیا گ...

کوئٹہ | ری نیوز پاکستان
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت شہر میں سڑکوں اور ٹریفک انفراسٹرکچر کے 12 منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ سات منصوبوں پر کام جاری ہے اور مزید چھ نئی سکیموں کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں شامل کردیا گیا ہے۔

ستمبر کے اختتام پر ہونے والے جائزے کے مطابق ترقیاتی پیکیج کے موجودہ مرحلے میں سڑکوں کی بہتری، پلوں اور انڈر پاسز کی تعمیر سمیت شہری رابطوں کو بہتر بنانے اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مکمل ہونے والے منصوبوں میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، قمبرانی روڈ، ریڈیو پاکستان لنک روڈ، لنک بادینی روڈ، سرکی روڈ اور انسکمب روڈ کی تعمیر اور بہتری کے مختلف منصوبے شامل ہیں۔

اریگیشن بلڈنگ روڈ کے اطراف حفاظتی کام اور عوامی مقامات کی ترقی سے متعلق منصوبے بھی مکمل کیے گئے ہیں۔

پیکیج کے تحت اس وقت سات منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سبزل، سمنگلی روڈ برج، زرغون روڈ کی توسیع اور سریاب اور سمنگلی روڈ پر مزید ترقیاتی کام شامل ہیں۔

حکام اس سے قبل زرغون روڈ کے بعض حصوں اور سریاب سروس روڈ کیلئے تکمیل کے مخصوص اہداف بھی مقرر کر چکے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کو باقی کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئے منصوبوں میں اسپنی، سبزل روڈ انڈر پاس، اکاؤنٹنٹ جنرل آفس میں پارکنگ کی سہولت، یوٹیلٹی کوریڈور اور ایئرپورٹ روڈ کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے شامل ہیں جو اب عملی مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اسپنی، سبزل روڈ انڈر پاس کا مقصد اہم چوراہے پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بہتر راستہ فراہم کرنا ہے۔

انتظامیہ کو انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کرنے اور اراضی یا انتظامی نوعیت کے ایسے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو منصوبے میں تاخیر کا سبب بن سکتے ہیں۔

کوئٹہ کے ترقیاتی پروگرام میں مزید چھ منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے۔ سامنے آنے والی سکیموں میں ایئرپورٹ روڈ برج، پشین اسٹاپ، چمن پھاٹک کوریڈور کی فزیبلٹی سٹڈی، اے جی آفس پارکنگ، ایئرپورٹ روڈ پر پیدل چلنے والوں کیلئے پل اور سریاب روڈ پر فلائی اوور شامل ہیں۔

سریاب روڈ پر مجوزہ فلائی اوور شہر کی ایک اہم ٹریفک شاہراہ پر انفراسٹرکچر کی مزید توسیع کا حصہ ہے جہاں پہلے ہی بڑے پیمانے پر سڑکوں کی بہتری کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ایئرپورٹ روڈ پر بھی وسیع پیمانے پر انفراسٹرکچر اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں بیوٹیفکیشن، مجوزہ پل، پیدل چلنے والوں کیلئے پل اور یوٹیلٹی سے متعلق ترقیاتی کام شامل ہیں۔

ترقیاتی پیکیج میں پیش رفت کے باوجود حکام نے فنڈز کے اجرا میں تاخیر، اراضی کے حصول اور تجاوزات کو منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار متاثر کرنے والے اہم مسائل قرار دیا ہے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لشاری نے متعلقہ حکام کو منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ فراہم کرنے اور رکاوٹیں دور کرنے کیلئے مختلف محکموں کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج میں سڑکوں، گرین بیلٹس، پارکس اور نکاسی آب کے منصوبوں کو ترجیح دینے اور جاری سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کا موجودہ مرحلہ شہر میں روایتی سڑکوں کی توسیع کے ساتھ پلوں، انڈر پاسز اور مکمل کوریڈور کی سطح پر انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

پیکیج کے عملی نتائج کا انحصار فنڈز کے بروقت اجرا، اراضی اور تجاوزات سے متعلق مسائل کے حل اور جاری و نئے منظور شدہ منصوبوں کی بروقت تکمیل پر ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں