تاریخ اشاعت: March 14, 2026 - 1:02 PM
Rain Forecast for Northern Pakistan as NDMA Issues Preparedness Advisory
شمالی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا
▫️ ہفتہ کی رات سے پیر کی صبح تک بارشوں کا امکان
اسلام آباد: ری نیوز پاکستان پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) نے ملک کے شمالی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث ہفتہ کی رات سے پیر کی صبح تک مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گی...
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) نے ملک کے شمالی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث ہفتہ کی رات سے پیر کی صبح تک مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس کے زیرِ اثر خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
اس دوران راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ متعلقہ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیموں، مشینری اور نکاسیٔ آب کے نظام کو فعال رکھنے کا کہا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سطح پر فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔