ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

راولپنڈی میں بڑے روڈ پراجیکٹس پر کام تیز، جون 2027 تک تکمیل کا ہدف مقرر

راولپنڈی میں بڑے روڈ پراجیکٹس پر کام تیز، جون 2027 تک تکمیل کا ہدف مقرر

قاسم مارکیٹ اور ریس کورس چوک کے ترقیاتی منصوبوں سے روزانہ 4 لاکھ 32 ہزار سے زائد گاڑیوں کی آمدورفت بہتر ہونے کی توقع، حکام کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی | ری نیوز پاکستان
راولپنڈی انتظامیہ نے شہری آمدورفت بہتر بنانے، ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور بنیادی سہولیات کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے، جبکہ دو اہم سڑک منصوبوں کو جون 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے معائنے کے دوران اہم ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار برقرار رکھتے ہوئے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے جاری مون سون سیزن کے دوران جامع حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
کمشنر نے قاسم مارکیٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ، ریس کورس چوک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی( واسا) کی جانب سے سیدپور روڈ پر بچھائی جانے والی 1,400 ملی میٹر قطر کی واٹر سپلائی پائپ لائن کا معائنہ کیا۔
حکام نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قاسم مارکیٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ 82 ہزار گاڑیوں کی آمدورفت بہتر ہوگی، جبکہ ریس کورس چوک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے روزانہ تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے لیے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ دونوں منصوبوں سے راولپنڈی کی مصروف ترین شاہراہوں پر سفر کا دورانیہ کم ہونے، سڑکوں کے باہمی رابطے میں بہتری اور ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔
دونوں سڑک منصوبے جون 2027 تک مکمل کیے جانے ہیں۔
جائزہ اجلاس کے دوران کمشنر سلمان غنی نے تمام تعمیراتی اور متعلقہ اداروں کو کام کی رفتار بڑھانے، محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنانے اور یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی سمیت تمام تکنیکی اور انتظامی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی، جو منصوبوں میں تاخیر کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انجینئرنگ کے معیار اور عوامی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر تمام منصوبے منظور شدہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔
کمشنر نے سیدپور روڈ واٹر سپلائی اسکیم پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر عزیز اللہ خان نے بتایا کہ پائپ لائن بچھانے کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے کو 20 اگست 2026 تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔
نئی 1,400 ملی میٹر پائپ لائن فعال ہونے کے بعد راولپنڈی کے ہزاروں شہریوں کو صاف پانی کی زیادہ قابل اعتماد اور بہتر فراہمی ممکن ہوگی، جبکہ شہر کا واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک بھی مضبوط ہوگا۔
مون سون سیزن کے پیش نظر کمشنر نے ٹھیکیداروں اور تعمیراتی اداروں کو غیر ضروری کھدائی کم سے کم رکھنے اور تمام تعمیراتی مقامات پر سخت حفاظتی طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گاڑی چلانے والوں اور پیدل چلنے والوں کے تحفظ کے لیے مناسب انتباہی بورڈز، ریفلیکٹرز، روشنی اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا، تاکہ حفاظتی تقاضوں کے ساتھ ترقیاتی کام بھی بلا تعطل جاری رہ سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں