ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1328 news articles

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ نمائش 23 اکتوبر سے اسلام آباد میں ہوگی

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ نمائش 23 اکتوبر سے اسلام آباد میں ہوگی

▫️ تین روزہ نمائش میں سعودی رئیل اسٹیٹ منصوبے اور سرمایہ کاری کے مواقع پاکستانی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جائیں گے، سعودی ڈویلپرز سے براہ راست رابطے کا موقع ملے گا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانسعودی عرب کے رئیل اسٹیٹ منصوبوں اور پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کو پاکستانی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کیلئے تین روزہ سعودی رئیل اسٹیٹ نمائش اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سعودی عرب کے رئیل اسٹیٹ منصوبوں اور پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کو پاکستانی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کیلئے تین روزہ سعودی رئیل اسٹیٹ نمائش اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

نمائش 23 سے 25 اکتوبر 2026 تک اسلام آباد میں ہو گی، جس کا مقصد پاکستان کے سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کو سعودی عرب کی پراپرٹی مارکیٹ اور وہاں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے براہ راست متعارف کرانا ہے۔

نمائش کا اہتمام فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کی جانب سے سعودی پاکستان بزنس کونسل کے ذریعے کیا جا رہا ہے جبکہ سعودی عرب کے ایسٹرن پروونس چیمبر آف کامرس نے بھی اپنے اراکین کو نمائش میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت نامے جاری کیے ہیں۔

نمائش میں شرکت کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 ستمبر مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد نمائش کنندگان کی رجسٹریشن کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو مزید فروغ دینا اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو سعودی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ابھرتے ہوئے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ نمائش ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر رہائشی، کمرشل، سیاحتی اور شہری ترقی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جس کے نتیجے میں مملکت کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے نئی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

پاکستان میں منعقد ہونے والی عمومی بین الاقوامی پراپرٹی نمائشوں کے برعکس، جن میں اکثر پاکستانی رئیل اسٹیٹ منصوبے بیرون ملک سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں، اس نمائش میں سعودی عرب کے رئیل اسٹیٹ منصوبے پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

ممکنہ سرمایہ کاروں اور خریداروں کو سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ منصوبے کی ڈویلپر سے وابستگی، نمائندے یا ایجنٹ کی باقاعدہ اجازت، ادائیگی کے طریقہ کار اور سعودی عرب کے متعلقہ شہر یا علاقے میں غیر ملکی شہریوں کیلئے جائیداد کی ملکیت سے متعلق قواعد و ضوابط کی مکمل تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں