ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

وزیراعظم اپنا گھر سکیم: سٹیٹ بینک نے وسیع اہلیت کی وضاحت کر دی، سستی ہاؤسنگ فنانس تک رسائی بڑھانے پر زور

وزیراعظم اپنا گھر سکیم: سٹیٹ بینک نے وسیع اہلیت کی وضاحت کر دی، سستی ہاؤسنگ فنانس تک رسائی بڑھانے پر زور

اپنے نام پر گھر نہ رکھنے والے تمام اہل شہری، بیرون ملک پاکستانی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد رعایتی ہاؤسنگ قرضوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

کراچی | ری نیوز پاکستان
سٹیٹ بینک آف پاکستان نےواضح کیا ہے کہ وزیراعظم اپنا گھر سکیم ایسے تمام اہل شہریوں کے لیے دستیاب ہے جن کے نام پر کوئی رہائشی مکان موجود نہیں۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں کم اور متوسط آمدن والے طبقے کے لیے سستی ہاؤسنگ فنانس تک رسائی بڑھانا اور گھر کی ملکیت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
سکیم سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسلامک فنانس گروپ غلام محمد عباسی نے کہا کہ یہ پروگرام تمام پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کھلا ہے۔ صحافی، وکلا، ججز، پالیسی ساز، سرکاری و نجی شعبے کے ملازمین اور مسلح افواج کے اہلکار بھی قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس سکیم کے تحت اہل ہیں۔
غلام محمد عباسی کے مطابق سکیم میں اہلیت کی شرائط کو لچکدار رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان ہاؤسنگ قرض حاصل کر سکیں۔ ایک درخواست گزار اپنی قرض واپس کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے مزید تین افراد کے ساتھ مشترکہ درخواست جمع کرا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زیادہ عمر کے درخواست گزار اپنے ایسے خاندان کے افراد کو شریک درخواست گزار بنا سکتے ہیں جو ملازمت کرتے ہوں اور باقاعدہ آمدن حاصل کر رہے ہوں۔
سٹیٹ بینک کے عہدیدار نے مزید کہا کہ باقاعدہ تنخواہ اور دستاویزی آمدن رکھنے والے افراد کے ساتھ ایسے خود روزگار یا غیر رسمی شعبے سے وابستہ شہری بھی درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس روایتی تنخواہ کی پرچی موجود نہیں۔ تاہم انہیں بینک کو قابل قبول ذرائع سے اپنی آمدن اور قرض واپس کرنے کی صلاحیت ثابت کرنا ہوگی۔
سکیم کی پیش رفت سے متعلق اعداد و شمار بتاتے ہوئے غلام محمد عباسی نے کہا کہ مارچ 2025 سے اب تک کمرشل بینکوں کو ایک لاکھ 7 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے تقریباً 80 فیصد درخواستیں ستمبر 2025 میں سکیم پر نظرثانی کے بعد جمع کرائی گئیں۔
ستمبر 2025 میں سکیم میں تبدیلی کرتے ہوئے قرض کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی تھی، جبکہ پہلے 10 سال کے لیے رعایتی شرح سود یا منافع 5 فیصد مقرر کیا گیا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق 27 ہزار سے زائد درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں، جبکہ تقریباً 13 ہزار درخواستیں جانچ پڑتال کے بعد مسترد ہوئیں۔
30 جون 2026 تک بینک 6 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ قرضے جاری کر چکے تھے، جن کی مجموعی مالیت 26 ارب روپے سے زائد تھی۔ فی قرض اوسط فنانسنگ تقریباً 48 لاکھ روپے رہی۔
وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی بجٹ میں قرضوں پر رعایت فراہم کرنے کی مد میں 71 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
غلام محمد عباسی نے واضح کیا کہ وزیراعظم اپنا گھر سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے درخواست گزاروں سے کوئی پراسیسنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
تاہم اگر کوئی درخواست گزار قرض کی زیادہ سے زیادہ 20 سالہ مدت کا انتخاب کرتا ہے تو اسے پہلے 10 سال کے دوران 5 فیصد رعایتی شرح پر قرض ملے گا، جبکہ باقی 10 سال کے لیے بینک مارکیٹ میں رائج شرح سود یا منافع وصول کریں گے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اس سکیم کا بنیادی مقصد کم اور متوسط آمدن والے خاندانوں کے لیے گھر خریدنے یا تعمیر کرنے کے مواقع پیدا کرنا، ہاؤسنگ فنانس کو زیادہ جامع بنانا اور ملک میں مکانات کی کمی کے مسئلے کو کم کرنے میں مدد دینا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں