ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

ستھرا پنجاب اور مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے خفیہ سروے کا فیصلہ

ستھرا پنجاب اور مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے خفیہ سروے کا فیصلہ

▫️صفائی کے معیار، منصوبوں پر عملدرآمد اور عوامی سہولیات کی خفیہ نگرانی ہوگی، کرپشن، غفلت اور وسائل کے غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب پروگرام اور مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی، صفائی کے معیار اور مقررہ اہداف پر عملدرآمد جانچنے کے لیے خفیہ سروے اور مانیٹرنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب پروگرام اور مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی، صفائی کے معیار اور مقررہ اہداف پر عملدرآمد جانچنے کے لیے خفیہ سروے اور مانیٹرنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خفیہ نگرانی کے ذریعے سرکاری دعووں اور زمینی حقائق میں فرق کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشنز، فیلڈ سرگرمیوں اور مثالی گاؤں منصوبوں میں طے شدہ اہداف کے حصول کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم سمیت متعلقہ حکومتی ذرائع کو خفیہ سروے کے عمل میں شامل کیا جا رہا ہے، تاکہ بغیر پیشگی اطلاع کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔
خفیہ سروے کے دوران صفائی کے معیار، کچرے کی بروقت صفائی، فیلڈ عملے کی موجودگی، دستیاب وسائل کے استعمال اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مثالی گاؤں منصوبوں میں ترقیاتی اور صفائی سے متعلق اقدامات پر عملی پیش رفت بھی جانچی جائے گی۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میں غفلت، ناقص کارکردگی، کرپشن یا سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صفائی کے عمل میں مسلسل کوتاہی یا عوامی شکایات کے ازالے میں ناکامی پر متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پروگرام کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، جس کے ذریعے صفائی آپریشنز، فیلڈ میں جاری سرگرمیوں اور مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا ریکارڈ مرتب کرنے اور کمزور کارکردگی والے علاقوں کی بروقت نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
حکومت نے متعلقہ محکموں اور فیلڈ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، مقررہ اہداف پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
حکام کے مطابق خفیہ سروے اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا بنیادی مقصد صرف خامیوں کی نشاندہی کرنا نہیں بلکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام تک سرکاری سہولیات کی مؤثر فراہمی یقینی بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں