تاریخ اشاعت: March 30, 2026 - 12:30 PM
Secretary Housing Punjab Appoints Hafizullah Leghari as DMD WASA Multan
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے حفیظ اللہ لغاری کو ڈی ایم ڈی واسا ملتان تعینات کر دیا
▫️محکمہ ہاؤسنگ میں افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور | ری نیوز پاکستان پنجاب کے محکمہ ہاؤسنگ میں اہم انتظامی رد و بدل کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں متعدد اہم عہدوں پر تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذیشان گوندل کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ڈی ایم ڈی) واسا ملتان...
پنجاب کے محکمہ ہاؤسنگ میں اہم انتظامی رد و بدل کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں متعدد اہم عہدوں پر تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذیشان گوندل کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ڈی ایم ڈی) واسا ملتان کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹوریٹ جنرل واسا پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب حفیظ اللہ لغاری، جو اس سے قبل ڈی ایم ڈی واسا مظفرگڑھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو تبدیل کر کے ڈی ایم ڈی واسا ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔
ان تبادلوں اور تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔