ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

ایف جی ای ایچ اے کو زیرِ تکمیل سکیمیں مکمل ہونے تک نئے ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے سے روک دیا گیا

ایف جی ای ایچ اے کو زیرِ تکمیل سکیمیں مکمل ہونے تک نئے ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے سے روک دیا گیا

وزارتِ ہاؤسنگ نے عدالتی مقدمات، زمین کے تنازعات، نیب تحقیقات، معاہداتی پیچیدگیوں اور بڑھتی تعمیراتی لاگت کو تاخیر کی اہم وجوہات قرار دے دیا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کو ہدایت کی ہے کہ زیرِ تکمیل ہاؤسنگ سکیمیں مکمل ہونے تک کوئی نیا منصوبہ شروع نہ کیا جائے۔
یہ فیصلہ اتھارٹی کے مختلف منصوبوں میں طویل تاخیر اور ہزاروں الاٹیوں، بالخصوص ریٹائرڈ سرکاری ملازمین، کو درپیش مشکلات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
سینیٹر ناصر محمود کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ایف جی ای ایچ اے پر نئی سکیمیں شروع کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے اور اتھارٹی کو پہلے جاری منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمیٹی کے ارکان نے منصوبوں پر کام کی سست رفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کی کوئی بھی بڑی ہاؤسنگ سکیم مقررہ مدت کے اندر مکمل نہیں کی جا سکی۔
ارکان کا کہنا تھا کہ مسلسل تاخیر سے نہ صرف عوام کا اعتماد متاثر ہوا بلکہ پلاٹ مالکان کو مالی، قانونی اور انتظامی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
اجلاس میں بھارہ کہو گرین انکلیو ون منصوبے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ منصوبہ 2009 میں شروع کیا گیا تھا، تاہم حکام کے مطابق 17 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود صرف 52 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو سکا ہے۔
وزارتِ ہاؤسنگ اور ایف جی ای ایچ اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ منصوبے میں تاخیر کی متعدد وجوہات ہیں، جن میں عدالتی مقدمات، قومی احتساب بیورو کی تحقیقات، زمین کے حصول اور ملکیت کے تنازعات، بینک گارنٹی سے متعلق مسائل، معاہداتی پیچیدگیاں اور کورونا وبا کے بعد تعمیراتی اخراجات میں نمایاں اضافہ شامل ہیں۔
حکام کے مطابق منصوبے پر ترقیاتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ کئی زیرِ التوا معاملات فیصلے کے لیے ایف جی ای ایچ اے بورڈ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
گرین انکلیو ون کے الاٹیوں کے نمائندوں نے بھی کمیٹی کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی تاخیر، بڑھتے اخراجات اور پلاٹوں کا قبضہ نہ ملنے کے باعث سرمایہ کاروں اور الاٹیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر محمود نے سوال اٹھایا کہ کئی برسوں کی تاخیر اور ناقص پیش رفت کے باوجود موجودہ معاہداتی انتظامات کیوں جاری رکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں شہری، خصوصاً ریٹائرڈ سرکاری ملازمین، اپنی عمر بھر کی جمع پونجی ان منصوبوں میں لگا چکے ہیں اور انہیں بروقت پلاٹوں کی فراہمی اور منصوبوں کی تکمیل کا حق حاصل ہے۔
قائمہ کمیٹی نے منصوبے کے ٹھیکیدار ڈاکٹر حفیظ عباسی کو آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ تاخیر کی وجوہات اور منصوبے کی تکمیل کے لائحہ عمل سے متعلق وضاحت پیش کریں۔
کمیٹی نے ایف جی ای ایچ اے انتظامیہ، ٹھیکیدار اور دیگر متعلقہ فریقوں کو باہمی تعاون کے ذریعے تمام زیرِ التوا مسائل فوری حل کرنے اور طویل عرصے سے تاخیر کا شکار منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں