ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

تاریخی ورثے کے مقامات کے اطراف تجاوزات پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار برہمی

تاریخی ورثے کے مقامات کے اطراف تجاوزات پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار برہمی

▫️رانی کوٹ سمیت محفوظ تاریخی مقامات کے گرد 200 فٹ بفر زون پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت، تجاوزات روکنے کے لیے تحفظ یقینی بنانے پر زور

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ملک کے محفوظ تاریخی ورثے کے مقامات کے اطراف بڑھتی ہوئی تجاوزات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقررہ بفر زون کے تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھا...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ملک کے محفوظ تاریخی ورثے کے مقامات کے اطراف بڑھتی ہوئی تجاوزات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقررہ بفر زون کے تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔ اجلاس میں تاریخی مقامات کے تحفظ، ان کے اطراف زمین کے استعمال اور تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کو ہدایت کی کہ محفوظ تاریخی ورثے کے مقامات کے گرد مقررہ 200 فٹ بفر زون کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ تاریخی عمارات اور آثار کے اطراف بے ہنگم تعمیرات اور غیر قانونی قبضوں کو روکا جا سکے۔
سینیٹر شہادت اعوان نے رانی کوٹ قلعے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی مقام یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل ہے، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے اس کے تحفظ پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ کمیٹی نے تاریخی مقامات کے اطراف زمین کے غیر مناسب استعمال اور تجاوزات کے ممکنہ اثرات کو سنجیدہ معاملہ قرار دیا۔
تاریخی ورثے کے مقامات کے گرد بفر زون کا مقصد نہ صرف قدیم عمارات اور آثار کو محفوظ رکھنا ہے بلکہ ان کے اطراف بے ہنگم شہری پھیلاؤ، غیر قانونی تعمیرات اور زمین کے غیر موزوں استعمال کو بھی محدود کرنا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے بفر زون پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت اس حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔
اجلاس میں امریکہ سے واپس لائے گئے 523 قیمتی نوادرات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی۔ رپورٹ میں نوادرات کو غیر قانونی طور پر ملک سے باہر لے جانے کے طریقہ کار اور اس حوالے سے کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
کمیٹی نے شکرپڑیاں میں نیشنل میوزیم آف پاکستان کی تعمیر کے معاملے کا بھی جائزہ لیا اور سی ڈی اے اور وزارت قومی ورثہ و ثقافت کو اراضی کی منتقلی کا زیر التوا معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ مزید تاخیر کی صورت میں 6.790 ملین امریکی ڈالر کی کوریائی امداد ضائع ہو سکتی ہے۔
کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور وزارت داخلہ کو ناراضی کا خط لکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تاریخی ورثے کے مقامات کے اطراف زمین کے استعمال اور تعمیراتی سرگرمیوں کو قواعد کے مطابق رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں