ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کی سکیورٹی پر سینیٹ کمیٹی میں سوالات، سافٹ ویئر کی تفصیلات طلب

اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کی سکیورٹی پر سینیٹ کمیٹی میں سوالات، سافٹ ویئر کی تفصیلات طلب

▫️ اہم شخصیات کی مومنٹ کے حوالے سے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار.▫️ کمیٹی نے سیف سٹی میں نصب سافٹ ویئرز کی فہرست اور تکنیکی بریفنگ طلب کر لی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ کے تحت نصب کیمروں اور سافٹ ویئرز کی سکیورٹی پر سوالات اٹھائے گئے جبکہ کمیٹی نے متعلقہ حکام سے مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔ اجلاس کی ص...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ کے تحت نصب کیمروں اور سافٹ ویئرز کی سکیورٹی پر سوالات اٹھائے گئے جبکہ کمیٹی نے متعلقہ حکام سے مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کی۔ اجلاس کے دوران ارکانِ کمیٹی نے خدشہ ظاہر کیا کہ سیف سٹی منصوبے میں استعمال ہونے والے بعض سافٹ ویئرز کے حوالے سے سکیورٹی خدشات موجود ہیں جو حساس شخصیات کی نقل و حرکت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
اجلاس میں سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ کئی سافٹ ویئرز غیر ملکی کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں اور ان کے ممکنہ روابط کے باعث سکیورٹی خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایسے حساس نظام کیلئے فزیکل ہارڈویئر سسٹم متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ 2009 میں شروع کیا گیا تھا اور ابتدائی مرحلے میں 1300 سے زائد کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ انہوں نے ماضی کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک کمپنی جس کا دفتر ترکیہ میں بتایا جاتا تھا دراصل اسرائیلی کمپنی تھی۔
دوسری جانب سیف سٹی افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ کیمروں کا نظام محفوظ ہے اور ممکنہ سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے فائر وال سمیت جدید سکیورٹی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ متعلقہ حکام کے مطابق وی وی آئی پیز مومنٹ کے لیے الگ حفاظتی پروٹوکولز موجود ہیں اور ان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کے دوران نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ملک میں استعمال ہونے والی بیشتر ٹیکنالوجی بیرون ملک تیار کی جاتی ہے اور اب تک 15 سافٹ ویئر کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے۔
کمیٹی نے اسلام آباد سیف سٹی میں نصب سافٹ ویئرز کی مکمل فہرست طلب کرتے ہوئے منصوبے کی تکنیکی ٹیم کو آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے پر بھی ارکانِ کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور نگرانی کیلئے اسی نوعیت کے نظام استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم کمیٹی ارکان نے شہریوں کو درپیش مشکلات اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس معاملے پر مزید غور کی ضرورت پر زور دیا۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں