ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1323 news articles

کراچی میں 75 ایکڑ پر انکلوسیو سٹی منصوبے کی پیش رفت، اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور رہائشی سہولیات کی تعمیر کا پلان منظور

▫️ سندھ حکومت کا خصوصی افراد کے لیے صحت، بحالی، فنی تربیت اور رہائش کی سہولیات ایک ہی مقام پر فراہم کرنے کا منصوبہ، انفراسٹرکچر کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت

سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے کورنگی میں 75 ایکڑ اراضی پر انکلوسیو سٹی منصوبے پر پیش رفت تیز کر دی ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے کورنگی میں 75 ایکڑ اراضی پر انکلوسیو سٹی منصوبے پر پیش رفت تیز کر دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت خصوصی افراد کے لیے اسپتال، بحالی کے مراکز، تعلیمی ادارے، فنی تربیت کے مراکز اور رہائشی سہولیات پر مشتمل ایک جامع کمپلیکس قائم کیا جائے گا، جہاں صحت، تعلیم اور روزمرہ زندگی سے متعلق مختلف خدمات ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گی۔

منصوبہ سندھ حکومت کے محکمہ بااختیاری افراد باہم معذوری کے تحت کورنگی میں شہید بھٹو ایکسپریس وے، المعروف شاہراہ بھٹو کے قریب تقریباً 75 ایکڑ اراضی پر تیار کیا جا رہا ہے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) سمیت مختلف سرکاری ادارے منصوبے کی بنیادی سہولیات، سڑکوں، نکاسی آب اور دیگر انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں تعاون کر رہے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے 15 اکتوبر 2026 کو منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی حسن نقوی اور ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی زین العابدین انصاری بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں منظور شدہ ماسٹر پلان، ترقیاتی سرگرمیوں، مجوزہ عمارتوں، سڑکوں تک رسائی، نکاسی آب، یوٹیلٹی سروسز اور پہلے مرحلے کی تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

انکلوسیو سٹی کے جامع ماسٹر پلان کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اکتوبر 2025 میں منصوبے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی تھی۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کے لیے ایسا مربوط اور قابل رسائی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں علاج معالجے، بحالی، تعلیم، ہنرمندی اور رہائش کی سہولیات مختلف علاقوں میں قائم اداروں کے بجائے ایک ہی کمپلیکس میں دستیاب ہوں۔

منظور شدہ ماسٹر پلان کے مطابق انکلوسیو سٹی میں داخل مریضوں کے لیے اسپتال، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (او پی ڈی)، طبی اور بحالی کے یونٹس، جامع تعلیمی ادارے، ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، رہائشی بلاکس اور معاونت کے ساتھ رہائش کی سہولیات قائم کی جائیں گی۔ منصوبے میں عملے کے لیے رہائش گاہیں، تفریحی سہولیات اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مراکز بھی شامل ہیں۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں اسپتال، او پی ڈی اور بحالی کے یونٹس، خصوصی تعلیمی اداروں، فنی تربیت کے مراکز، معاون رہائشی سہولیات اور عملے کی رہائش گاہوں کی تعمیر کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس مرحلے کا مقصد بنیادی طبی، تعلیمی اور رہائشی سہولیات کو فعال کرنے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔انکلوسیو سٹی کے لیے سڑکوں کی تعمیر اور رابطہ راستوں کی بہتری کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔ منصوبے میں اندرونی سڑکوں، پیدل چلنے کے قابل رسائی راستوں، بجلی، پانی، گیس، سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی منصوبہ بندی شامل ہے تاکہ مختلف اداروں اور رہائشی عمارتوں کے درمیان آمدورفت اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

منصوبے کی اراضی نسبتاً نشیبی ہونے کے باعث بارش کے پانی کی نکاسی بھی ایک اہم معاملہ ہے۔ سندھ حکومت نے ماسٹر پلان کی منظوری کے دوران بارشی پانی کے لیے ری چارج پٹس، ذخیرہ کرنے کے انتظامات اور اضافی پانی کو دریائے ملیر کی جانب منتقل کرنے والے نکاسی آب کے راستوں کی تجویز کی منظوری دی تھی تاکہ مستقبل میں بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

اکتوبر 2026 میں منصوبے کے جائزے کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ اداروں کو تعمیراتی سرگرمیوں سے پہلے ضروری تیاریوں، اراضی کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کورنگی کازوے سے بلوچ کالونی ایکسپریس وے کی جانب سڑک کی توسیع کے ایک الگ منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ سڑک انکلوسیو سٹی کی حدود سے پہلے ختم ہوتی ہے اور اس کی توسیع انکلوسیو سٹی منصوبے کا حصہ نہیں، تاہم اطراف کی سڑکوں میں بہتری سے مستقبل میں اس علاقے تک رسائی بہتر ہونے کی توقع ہے۔انکلوسیو سٹی کراچی کے شہری انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور رہائشی سہولیات کے شعبوں میں ایک اہم مجوزہ ترقیاتی منصوبہ ہے۔ عام ہاؤسنگ اسکیموں کے برعکس اس منصوبے میں خصوصی افراد کی ضروریات کے مطابق رہائش، طبی خدمات، بحالی اور تربیت کے اداروں کو ایک مربوط شہری ماحول میں یکجا کیا جا رہا ہے۔

سندھ حکومت اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کر چکی ہے، تاہم تازہ پیش رفت میں منصوبے کی نظرثانی شدہ مجموعی لاگت یا مجوزہ اداروں کے باقاعدہ افتتاح کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔ماسٹر پلان کی منظوری اور ابتدائی تیاریوں کے بعد منصوبے کی آئندہ پیش رفت کا انحصار اراضی کی تیاری، بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی اور مجوزہ اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور رہائشی عمارتوں کی تعمیر پر ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں خصوصی افراد کے لیے صحت، بحالی، تعلیم اور معاون رہائش کی سہولیات پر مشتمل ایک نیا ادارہ جاتی مرکز دستیاب ہو سکے گا۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں