ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

سندھ کابینہ نے 15 کروڑ ڈالر کے پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے 15 کروڑ ڈالر کے پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دیدی

▫️ عالمی بینک کے تعاون سے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے تحت جائیدادوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل، ٹیکس وصولیوں کا نظام جدید بنایا جائے گا

کراچی | ری نیوز پاکستانسندھ کابینہ نے عالمی بینک کے تعاون سے 15 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کی مالیاتی اور انتظامی شرائط کی منظوری دے دی ہے۔

کراچی | ری نیوز پاکستان


سندھ کابینہ نے عالمی بینک کے تعاون سے 15 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کی مالیاتی اور انتظامی شرائط کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کا مقصد صوبے میں شہری جائیدادوں کا ریکارڈ جدید خطوط پر استوار کرنا، پراپرٹی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا اور بلدیاتی اداروں کے مالیاتی انتظام و انصرام کو بہتر بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 20 اکتوبر 2026 کو ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام (Sindh-PREP) کے عالمی بینک کے ساتھ طے شدہ مالیاتی اور عمل درآمد کے پیکیج کی منظوری دی گئی۔

منصوبے کے تحت کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں شہری غیرمنقولہ جائیدادوں کے ٹیکس کی سالانہ وصولیاں موجودہ 2 ارب 30 کروڑ روپے سے بڑھا کر 25 ارب 50 کروڑ روپے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس طرح پروگرام کے دوران کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولیوں میں 23 ارب 20 کروڑ روپے اضافے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یہ موجودہ وصولیوں کے مقابلے میں تقریباً 11 گنا اضافہ بنتا ہے، تاہم اس کا حصول منصوبے کے کامیاب نفاذ، جائیدادوں کے درست ریکارڈ اور مؤثر ٹیکس انتظامیہ سے مشروط ہوگا۔

حکومتی تفصیلات کے مطابق عالمی بینک سے حاصل ہونے والی مجموعی 15 کروڑ ڈالر کی مجوزہ فنانسنگ میں 11 کروڑ ڈالر پروگرام فار رزلٹس (Programme-for-Results) کے تحت جبکہ 4 کروڑ ڈالر انویسٹمنٹ پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں شامل ہیں۔

پروگرام فار رزلٹس کے تحت مالی معاونت کو طے شدہ کارکردگی کے اہداف اور ان کی تصدیق سے منسلک کیا جائے گا، جبکہ انویسٹمنٹ پراجیکٹ فنانسنگ کے ذریعے ادارہ جاتی استعداد، تکنیکی نظام اور اصلاحاتی اقدامات کو سہارا دیا جائے گا۔

سندھ حکومت بھی پروگرام فار رزلٹس کے حصے کے مقابلے میں 20 فیصد اضافی مالی حصہ فراہم کرے گی، تاکہ منصوبے کی سرگرمیوں اور طے شدہ اہداف پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

صوبائی کابینہ نے منصوبے سے متعلق مالیاتی اور عمل درآمد کے معاہدوں، نتائج کے فریم ورک، کارکردگی کی تصدیق کے طریقہ کار اور ماحولیاتی و سماجی ذمہ داریوں پر مشتمل پیکیج کی منظوری بھی دی ہے۔

پروگرام کے تحت کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں بھی پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں 45 منتخب مقامی کونسلوں کی انتظامی اور مالیاتی استعداد بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا۔

منصوبے میں انٹیگریٹڈ فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کی تجویز بھی شامل ہے، جس کے ذریعے بلدیاتی اداروں کے مالی ریکارڈ، آمدن، اخراجات اور متعلقہ انتظامی امور کو بہتر انداز میں منظم کیا جاسکے گا۔

عالمی بینک کے منصوبہ جاتی دستاویزات کے مطابق سندھ کے منتخب شہری علاقوں میں جائیدادوں کے سروے، رجسٹریشن اور ٹیکس ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی توجہ دی جائے گی۔


وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں