ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

سندھ حکومت کا کراچی کیلئے مالی سال 27 2026 میں 100 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکج

سندھ حکومت کا کراچی کیلئے مالی سال 27 2026 میں 100 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکج

▫️ٹرانسپورٹ، پانی، سیوریج، صفائی اور شہری انفراسٹرکچر کے منصوبوں کئلئے بڑی رقوم مختص

کراچی | ری نیوز پاکستان
سندھ حکومت نے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ میں کراچی کے لیے 100 ارب روپے سے زائد کا بڑا ترقیاتی پیکج اعلان کیا ہے، جس کے تحت ٹرانسپورٹ، پانی کی فراہمی، سیوریج، نکاسی آب، صفائی، صحت، تعلیم اور شہری انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس ترقیاتی پیکج کا مقصد شہری سہولتوں کو بہتر بنانا، ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور کراچی کو جدید شہری مرکز میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق کراچی میں اس وقت 816 ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں، جن کی مجموعی لاگت 644.3 ارب روپے ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے شہر کو 100.19 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، جن میں 500 ملین روپے سے زائد مالیت کے 167 بڑے منصوبے اور ایک ارب روپے سے زائد لاگت کے 110 میگا منصوبے شامل ہیں۔
حکومت نے پانی اور سیوریج کے انفراسٹرکچر کو بھی خصوصی ترجیح دی ہے۔ گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری کے تحت 32 ارب روپے سے زائد پہلے ہی خرچ کیے جا رہے ہیں، جبکہ منصوبے کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے مزید ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ لیاری ٹرانسفارمیشن پیکج کے لیے 4.37 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ شہر بھر کی 822 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 108.1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
کراچی کے ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لیے کئی اہم منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔ ان میں ایئرپورٹ روڈ سے اسٹار گیٹ تک 1.2 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور اور ملیر ہالٹ سے شاہراہ فیصل تک 1.5 ارب روپے کی لاگت سے رائٹ ٹرن انڈر پاس شامل ہے۔ گجر نالہ پر سر شاہ سلیمان روڈ کراسنگ فلائی اوور اور شاہ فیصل روڈ کے اہم مقامات کی بہتری کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
نکاسی آب اور بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کے خطرات کم کرنے کے لیے بھی بجٹ میں اہم رقوم رکھی گئی ہیں۔ بڑے برساتی نالوں کی تعمیر اور بحالی کے تیسرے مرحلے کے لیے ایک ارب روپے، گجر نالہ اور اس کی سروس روڈز کی بحالی کے لیے 1.1 ارب روپے، جبکہ ایم نائن موٹروے سے تھڈو نالہ تک اسٹارم واٹر ڈرینیج منصوبے کے لیے 280 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں چھ جدید گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کے قیام کے لیے 1.66 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیشنسی پروگرام کے لیے 9 ارب روپے سے زائد جبکہ جام چاکرو اور گوند پاس لینڈ فل سائٹس کی اپ گریڈیشن کے لیے 1.18 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے بھی اضافی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ کے فور منصوبے سے منسلک ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی توسیع کے لیے 575.2 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں پمپنگ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ نئی واٹر سپلائی لائن بچھانے کے لیے بھی رقوم فراہم کی جائیں گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ بھی بجٹ کا اہم حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ 25 ڈبل ڈیکر بسیں آئندہ تین ماہ میں چلنا شروع ہو جائیں گی، جن سے روزانہ 30 ہزار سے 35 ہزار مسافروں کو سفری سہولت ملنے کا امکان ہے۔ پنک بس سروس کو مزید توسیع دی جائے گی جبکہ 100 نئی الیکٹرک بسیں بھی فلیٹ میں شامل کی جائیں گی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے گرین لائن، اورنج لائن اور پیپلز بس سروس میں خودکار کرایہ وصولی نظام کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے لیے 13.2 ارب روپے جبکہ ییلو لائن کوریڈور کے لیے 3.5 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔
سماجی شعبے کے لیے بھی اہم رقوم مختص کی گئی ہیں۔ سندھ انفیکشس ڈیزیز ہسپتال کراچی کے لیے ایک ارب روپے اور قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بچوں کے کارڈیک یونٹ کے لیے 1.4 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے میڈیکل کالج، کراچی ایجوکیشن کمپلیکس، بلاول بھٹو انجینئرنگ کالج لیاری اور شہید ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی کے لیے بھی ترقیاتی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی میں جدید انفراسٹرکچر، بہتر پبلک ٹرانسپورٹ، پانی اور سیوریج کی سہولتوں کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق 60.7 ارب روپے کا شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے منصوبہ پہلے ہی شہر کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں بہتری لا رہا ہے، جس سے سفر کا دورانیہ کم ہو کر تقریباً 25 منٹ رہ گیا ہے اور روزانہ تقریباً 25 ہزار گاڑیاں اس سہولت سے مستفید ہو رہی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ ترقیاتی پیکج کراچی کے دیرینہ شہری مسائل کے حل، انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہر کی معاشی و شہری ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں