تاریخ اشاعت: April 7, 2026 - 9:50 AM
Smart Lockdown Enforced Across the Country from Today, Except Sindh
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا، کاروبار رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
▫️فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، سندھ حکومت کی جانب سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے
اسلام آباد| ری نیوز پاکستان صوبہ سندھ کے سوا آ ج (7اپرہل) سے مارکیٹیں ، بازار، شاپنگ مالز اور ڈپارٹمنٹل سٹورز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے ، بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے بند کی جائیں گی۔ خیبر پ...
صوبہ سندھ کے سوا آ ج (7اپرہل) سے مارکیٹیں ، بازار، شاپنگ مالز اور ڈپارٹمنٹل سٹورز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے ، بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے بند کی جائیں گی۔
خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل مقامات جہاں شادی بیاہ کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گلگت اور مظفرآباد میں انٹراسٹی ٹرانسپورٹ مفت ہوگی اور اس کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔