ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی روڈ مینٹیننس سکواڈ قائم کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی

پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی روڈ مینٹیننس سکواڈ قائم کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی

▫️داخلی و خارجی راستوں کی جدید لینڈ سکیپنگ، فوڈ سٹریٹس اور سبزی منڈیوں کی منظم منصوبہ بندی کا حکم، ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

لاہور | ری نیوز پاکستانوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ہر ضلع میں خصوصی روڈ مینٹیننس سکواڈ قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے، جسے سڑکوں کی روزانہ جانچ پڑتال، مرمت، صفائی اور ٹوٹ پھوٹ کی بروقت درستگی کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ہر ضلع میں خصوصی روڈ مینٹیننس سکواڈ قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے، جسے سڑکوں کی روزانہ جانچ پڑتال، مرمت، صفائی اور ٹوٹ پھوٹ کی بروقت درستگی کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی حالت بہتر رکھنے کے لیے مینٹیننس کا مستقل اور مؤثر نظام وضع کیا جائے تاکہ معمولی خرابی بڑے مسئلے میں تبدیل نہ ہو۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مخصوص اربن روڈز پر کیٹ آئی کی تنصیب لازمی قرار دینے اور سڑکوں کی پائیداری اور خوبصورتی کے لیے تھرموپلاسٹک روڈ مارکنگز استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام روڈ سیفٹی اقدامات منظور شدہ تکنیکی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں، جبکہ مناسب مارکنگ، لین مارکنگ، ٹریفک سائنز اور ہدایات کے نشانات کی تنصیب اور مستقل دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں کی حالت، داخلی و خارجی راستوں کی تزئین و آرائش اور شہری سہولتوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مؤثر نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں ایسا مانیٹرنگ سسٹم موجود ہونا چاہیے جو منصوبوں کے دائرہ کار، مقررہ مدت، معیار، اخراجات اور عملی پیش رفت کا مکمل احاطہ کرے۔

مریم نواز شریف نے شہروں اور تحصیلوں کے داخلی راستوں کے حوالے سے بھی واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شہر اور تحصیل کے داخلی راستوں پر روایتی کنکریٹ کے داخلی دروازے تعمیر نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہر کے داخلی راستے پر سرسبز و شاداب پلاٹ میں شہر کا نام نمایاں انداز میں کندہ کیا جائے۔ ضلع کے داخلی راستوں کے لیے جدید ڈیزائن اپنایا جائے اور چینی شہروں کے داخلی راستوں سے بھی رہنمائی لی جائے، جبکہ تحصیل کے داخلی راستوں میں منظور شدہ ڈیزائن کے بنیادی تصور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ داخلی راستوں کے ڈیزائن مقامی سیاق و سباق اور علاقے کی شناخت کے مطابق مناسب تبدیلی کے ساتھ اپنائے جائیں۔ صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر خوبصورت اور فعال میڈین ڈیزائن اور لینڈ سکیپنگ کی جائے۔ انہوں نے سڑکوں کے درمیان غیر ضروری کنکریٹ اور ایسے پلانٹرز نہ رکھنے کی بھی ہدایت کی جو ٹریفک یا شہری سہولتوں میں رکاوٹ کا باعث بنیں۔

مریم نواز شریف نے مخصوص سڑکوں کے ساتھ موجود بجلی کے کھمبوں کو مناسب روشنی یا خوبصورت سجاوٹ کے ذریعے روشن کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کے مطابق لائٹنگ کی تنصیبات توانائی کی بچت والی، مضبوط، محفوظ اور آسانی سے برقرار رکھنے کے قابل ہونی چاہئیں۔

سڑکوں کے فٹ پاتھوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں بصری طور پر دلکش، ہم آہنگ رنگوں اور جدید ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا جائے، تاہم خوبصورتی کے ساتھ پائیداری اور شہریوں کی حفاظت کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں فوڈ سٹریٹس اور سبزی منڈیوں کی منصوبہ بندی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے فوڈ اسٹریٹس کو مخصوص اور الگ تجارتی علاقوں کے طور پر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہاں مناسب انفراسٹرکچر، صفائی، پارکنگ، آمدورفت اور ویسٹ مینجمنٹ کے مؤثر انتظامات موجود ہونے چاہئیں۔

انہوں نے صوبے بھر کی تمام سبزی منڈیوں میں شہریوں اور کاروباری افراد کے لیے آسان رسائی، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور منظم تجارتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ترقیاتی منصوبے منظور شدہ ڈیزائن، مقررہ معیار کے مواد اور متعلقہ ٹیکنیکل سٹینڈرڈز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں جاری منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبوں کی رفتار کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار اور اخراجات کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں