تاریخ اشاعت: March 16, 2026 - 2:39 PM
▪️ TDCP Establishes Modern Eco-Resort at Chiora Base in Kotli Sattian
▪️ چیوڑہ بیس، کوٹلی ستیاں میں جدید ریزورٹ قائم، سیاحت کے فروغ کی نئی کوشش
▫️ ٹی ڈی سی پی کا منصوبہ، پوڈز اور ٹری ہاؤسز پر مشتمل منفرد رہائشی سہولیات
لاہور | ری نیوز پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے کوٹلی ستیاں کے دلکش مقام چیوڑہ بیس پر ایک جدید اور خوبصورت ریزورٹ قائم کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو معیاری رہ...
ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے کوٹلی ستیاں کے دلکش مقام چیوڑہ بیس پر ایک جدید اور خوبصورت ریزورٹ قائم کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو معیاری رہائش، جدید سہولیات اور قدرتی ماحول کے قریب پُرسکون قیام کا منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔
نئے قائم کیے گئے ریزورٹ میں مجموعی طور پر سات جدید پوڈز اور چار ٹری ہاؤسز تعمیر کیے گئے ہیں جو قدرتی ماحول میں سیاحوں کو منفرد اور آرام دہ قیام کی سہولت فراہم کریں گے۔ ان رہائشی یونٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ سیاح قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ آرام دہ ماحول میں قیام کر سکیں۔
اس منصوبے سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور مقامی معیشت کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔ کوٹلی ستیاں اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز پہاڑی مناظر اور معتدل موسم کے باعث سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام سمجھا جاتا ہے۔
ٹی ڈی سی پی کے مطابق اس طرح کے منصوبوں کا مقصد صوبے میں سیاحتی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینا اور مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ پنجاب کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سیاحتی منزل کے طور پر متعارف کرایا جا سکے۔