ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1320 news articles

دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ: واپڈا نے ہربن متاثرین کو مزید 67 کروڑ 77 لاکھ روپے معاوضہ ادا کر دیا

▫️منصوبے کے لیے زمین اور املاک کے معاوضے کی مجموعی ادائیگیاں 64 ارب 24 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں

پشاور | ری نیوز پاکستان
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی تعمیر کے لیے حاصل کی گئی زمین کے معاوضے کی مد میں اپر کوہستان کے علاقے ہربن کے متاثرین کو مزید 67 کروڑ 77 لاکھ روپے ادا کر دیے۔
معاوضے کے چیک بشی داس میں منعقدہ تقریب کے دوران تھور ہربن گرینڈ پیس جرگہ کے ذریعے متاثرہ مالکان میں تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں جی ایم اور پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ انجینئر ڈاکٹر نزاکت حسین، ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عزیز اللہ جان، ڈپٹی کمشنر دیامر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس عباسی، تھور ہربن گرینڈ پیس جرگہ کے ارکان، ہربن اور بھاشا کے مقامی عمائدین، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور واپڈا کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
حکام کے مطابق یہ تازہ ادائیگی دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لیے حاصل کی گئی زمین اور املاک کے معاوضے کے جاری عمل کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ تھور ہربن گرینڈ پیس جرگہ نے 2022 میں خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے علاقے ہربن اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور کے قبائل کے درمیان دیرینہ حدود تنازع مذاکرات کے ذریعے کامیابی سے حل کیا تھا۔ اس تصفیے کے بعد متاثرہ زمین مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کی راہ ہموار ہوئی۔
واپڈا اب تک اپر کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو زمین اور املاک کے معاوضے کی مد میں 4 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد جبکہ دیامر کی ضلعی انتظامیہ کو 59 ارب 76 کروڑ روپے سے زیادہ رقم ادا کر چکا ہے۔ منصوبے کے تحت زمین کے حصول اور املاک کے معاوضے کی مجموعی ادائیگیاں 64 ارب 24 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہیں۔
دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 35 ہزار 924 ایکڑ زمین درکار ہے، جس میں سے واپڈا اب تک 33 ہزار 848 ایکڑ زمین حاصل کر چکا ہے۔ اس میں گلگت بلتستان میں 32 ہزار 428 ایکڑ اور خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 420 ایکڑ زمین شامل ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم کو پاکستان کی آبی، غذائی اور توانائی سلامتی کے لیے نہایت اہم منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ دریائے سندھ پر واپڈا کے زیر انتظام تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔
تکمیل کے بعد دیامر بھاشا ڈیم 4 ہزار 500 میگاواٹ صاف، سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا۔ منصوبے سے 12 لاکھ ایکڑ اضافی اراضی کو سیراب کرنے میں بھی مدد ملے گی جبکہ ہر سال تقریباً 18 ارب یونٹ کم لاگت بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت، زرعی پیداوار اور طویل مدتی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس، بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے فنانسنگ کی نئی ہدایات جاری کر دیں

▫️ نئی ہدایات کے تحت جائیداد کی مالیت کا تخمینہ، تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی اور انشورنس یا تکافل کوریج کی شرائط بھی متعارف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs)، بلڈرز اور پراپرٹی ڈویلپرز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے اور مالیاتی خطرات کم کرنے کے لیے نئی فنانسنگ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

عالمی یومِ بیت الخلا پر پاکستان میں صفائی و نکاسی آب کے بحران کی نشاندہی، کروڑوں افراد محفوظ سہولیات سے محروم

▫️ پاکستان کی 58 فیصد سے زائد دیہی آبادی محفوظ نکاسی و صفائی کی سہولیات سے محروم، ڈھائی کروڑ افراد اب بھی کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے پر مجبور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 19 نومبر کو عالمی یومِ بیت الخلا منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ بیت الخلا اور صفائی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی کمی کی جانب توجہ دلانا ہے۔

بلوچستان میں پنجگور ڈیم منصوبے سے زرعی اراضی اور آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ خطرات، سینیٹ کمیٹی نے منصوبے کا جائزہ شروع کر دیا

▫️ پنجگور ڈیم منصوبے سے 25 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کے لیے پانی کی فراہمی کا نظام بہتر ہوگا، ترقیاتی منصوبے کے نظرثانی شدہ ڈیزائن کا جائزہ جاری

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے بلوچستان میں پنجگور ڈیم کے مجوزہ ڈیزائن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر اور اس سے منسلک نہری نظام سے زرعی اراضی، کھجور کے باغات اور روایتی آبپاشی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں