ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

سویڈن کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں استحکام کے آثار نمایاں، ہینڈلز بینکن کی رپورٹ

▫️رواں سال گھروں کی قیمتوں میں 4 سے 5 فیصد اضافے کا امکان، تاہم کمرشل پراپرٹی اور نئی تعمیرات پر دباؤ برقرار

سٹاک ہوم | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
سویڈن کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ شرح سود میں اتار چڑھاؤ، عالمی بے یقینی اور گھریلو مالی دباؤ کے ایک مشکل دور کے بعد بتدریج استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ یہ بات ہینڈلز بینکن کی تازہ پراپرٹی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں سے متعلق خدشات کے باوجود سویڈن کے پراپرٹی سیکٹر کے لیے آنے والے مہینوں میں حالات نسبتاً بہتر ہونے کی توقع ہے۔
ہینڈلز بینکن کا کہنا ہے کہ گھریلو قوت خرید میں بہتری، مارگیج ریٹس میں استحکام اور شرح سود سے متعلق بے چینی میں کمی ریزیڈنشل مارکیٹ کے ساتھ ساتھ کمرشل رئیل اسٹیٹ کے بعض حصوں کو بھی سہارا دے سکتی ہے۔
ہینڈلز بینکن کی چیف اکانومسٹ کرسٹینا نیمان کے مطابق حالیہ برسوں میں شرح سود میں تیز اضافے کے بعد اب گھرانوں اور رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے دباؤ میں کچھ کمی آ رہی ہے، جس سے پراپرٹی مارکیٹ کا منظرنامہ زیادہ مثبت دکھائی دے رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہینڈلز بینکن کو توقع ہے کہ سویڈن کا مرکزی بینک، رکس بینک، رواں سال کے باقی عرصے میں پالیسی ریٹ کو برقرار رکھے گا۔ اس فیصلے سے گھرانوں اور پراپرٹی کمپنیوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
بینک کے مطابق رہائشی شعبہ پہلے ہی بحالی کے واضح اشارے دے رہا ہے۔ قرض حاصل کرنے کی بہتر شرائط، قوت خرید میں اضافہ اور مارگیج ضوابط میں نرمی طلب کو مضبوط کر سکتی ہے، خاص طور پر بڑے شہری علاقوں میں، جہاں خریدار مالیاتی حالات میں بہتری پر نسبتاً تیزی سے ردعمل دیتے ہیں۔
ہینڈلز بینکن نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں سال سویڈن میں گھروں کی قیمتوں میں تقریباً 4 سے 5 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کئی علاقوں میں ہاؤسنگ مارکیٹ کی سرگرمی پہلے ہی بڑھ چکی ہے، جس کی بڑی وجہ قرض لینے کے اخراجات میں استحکام اور خریداروں کے اعتماد میں بہتری ہے۔
تاہم کمرشل رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے صورتحال ابھی بھی ملی جلی ہے۔ شرح سود میں استحکام پراپرٹی کمپنیوں کے لیے ریلیف کا باعث بن سکتا ہے، لیکن دفاتر اور ریٹیل سپیس جیسے شعبے اب بھی بلند خالی جگہوں اور طلب میں ساختی تبدیلیوں کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔
تعمیراتی شعبے میں بھی صرف محدود بحالی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ہینڈلز بینکن کے مطابق تعمیراتی کمپنیاں مستقبل کے بارے میں نسبتاً پُرامید ہیں، جبکہ دفاعی انفراسٹرکچر، واٹر اینڈ سیوریج سسٹمز اور پاور گرڈ کی توسیع سے منسلک منصوبوں کے باعث تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس کے باوجود بلند تعمیراتی لاگت، آبادی میں کم شرح نمو، ہاؤسنگ شارٹج میں کمی اور دفاتر و ریٹیل سپیس کی کمزور طلب نئی تعمیرات کی وسیع بنیادوں پر بحالی کو محدود رکھ سکتی ہے۔
مجموعی طور پر ہینڈلز بینکن کا کہنا ہے کہ سویڈن کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ایک نسبتاً مستحکم مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جہاں بحالی کی قیادت رہائشی شعبہ کر رہا ہے، جبکہ کمرشل اور تعمیراتی مارکیٹ کے بعض حصے بدلتے معاشی حالات کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں