ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

کینیڈا کی ریکریشنل پراپرٹی مارکیٹ میں استحکام کے آثار، خریداروں کی ترجیحات تبدیل ہونے لگیں

▫️خریدار اب مینٹیننس اخراجات اور دفتر واپسی پالیسیوں کے باعث تیار، قابل استعمال اور سال بھر رہائش کے قابل پراپرٹیز کو ترجیح دے رہے ہیں

اٹاوا | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
کینیڈا کی ریکریشنل پراپرٹی مارکیٹ میں استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، جہاں قیمتیں نسبتاً متوازن ہو رہی ہیں، دستیاب پراپرٹیز کی تعداد بہتر ہو رہی ہے اور خریداروں کا رجحان زیادہ محتاط اور طویل مدتی فیصلوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔
ری میکس کے مطابق ریکریشنل پراپرٹی کے شعبے میں طلب بدستور موجود ہے، تاہم خریدار اب وبا کے دوران دیکھی گئی تیز رفتار خریداری اور سخت مقابلے کے مقابلے میں زیادہ سوچ سمجھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔ ری میکس کینیڈا کے صدر کرسٹوفر الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ کئی برسوں کی تیز قیمتوں اور شدید مقابلے کے بعد مارکیٹ بتدریج معمول کی رفتار کی طرف واپس آ رہی ہے۔
ری میکس کینیڈا کے ایگزیکٹو کوٹک کے مطابق ریکریشنل رئیل اسٹیٹ اب زیادہ متوازن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جہاں کئی علاقوں میں خریداروں کے لیے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتیں مستحکم ہو رہی ہیں، انوینٹری بہتر ہو رہی ہے اور مارکیٹ میں پراپرٹیز کے فروخت ہونے کا دورانیہ دوبارہ معمول کی سطح کے قریب آ رہا ہے۔
تاہم طلب مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کی ہے۔ کینمور، البرٹا میں بعض سرمایہ کار شارٹ ٹرم رینٹل مواقع کو ہدف بنا رہے ہیں، جس کی وجہ اس علاقے کی سیاحتی اہمیت ہے۔ دوسری جانب اونٹاریو کے کاٹیج کنٹری کے بعض علاقوں، جن میں کاوارتھا لیکس بھی شامل ہے، خریدار زیادہ تر طویل مدتی ملکیت یا خاندانی استعمال کے لیے legacy style خریداری میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
زیادہ مناسب قیمت والے علاقوں، جن میں اٹلانٹک کینیڈا اور شمالی اونٹاریو کے کچھ حصے شامل ہیں، میں بعض خریدار ریکریشنل گھروں کو رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں داخلے کا نسبتاً کم لاگت راستہ سمجھ رہے ہیں۔ یہ علاقے ایسے خریداروں کو متوجہ کر رہے ہیں جو شہری ہاؤسنگ مارکیٹس کی بلند قیمتوں کے باعث عام رہائشی پراپرٹی خریدنے سے قاصر ہیں، مگر پراپرٹی ملکیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
دفتر واپسی کی پالیسیز بھی اس مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ ری میکس کے مطابق موجودہ ریکریشنل پراپرٹی مالکان میں سے 28 فیصد نے دفتری حاضری کے تقاضوں کو ممکنہ فروخت کی ایک وجہ قرار دیا ہے، جبکہ 14 فیصد ایسے کینیڈینز جو ریکریشنل پراپرٹی نہیں رکھتے، دفتر واپسی کی توقعات کے باعث خریداری سے ہچکچا رہے ہیں۔
خریداروں کی ترجیحات بھی تبدیل ہو رہی ہیں۔ کینیڈین خریدار اب ایسی پراپرٹیز کی تلاش میں ہیں جو استعمال میں آسان، کم دیکھ بھال والی اور فوری رہائش کے قابل ہوں۔ ری میکس کے مطابق 61 فیصد کینیڈینز حال ہی میں renovated ریکریشنل پراپرٹی کو ترجیح دیں گے، جبکہ 59 فیصد ایسی پراپرٹی چاہتے ہیں جو صرف موسمی استعمال کے بجائے سال بھر قابل استعمال ہو۔
کوٹک کا کہنا ہے کہ اب معاملہ صرف چھٹیاں گزارنے یا وقتی فرار کے لیے جگہ رکھنے تک محدود نہیں رہا۔ خریدار ایسی پراپرٹیز چاہتے ہیں جو پہلے دن سے استعمال کے قابل ہوں اور ہفتہ وار قیام سے لے کر مکمل وقتی رہائش تک مختلف ضروریات پوری کر سکیں۔
مینٹیننس اخراجات اب بھی بڑا مسئلہ ہیں۔ ری میکس کے مطابق 40 فیصد کینیڈینز کا خیال ہے کہ اگر انہیں وراثت میں ریکریشنل پراپرٹی ملے تو اس کی دیکھ بھال کے اخراجات سنبھالنا آسان نہیں ہوگا۔ بروکرز کے مطابق خریدار اب septic systems، docks اور ماحولیاتی خطرات، جن میں سیلاب، آگ اور زمین کے کٹاؤ جیسے مسائل شامل ہیں، پر بھی زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ کینیڈا کی ریکریشنل پراپرٹی مارکیٹ زیادہ mature اور حقیقت پسندانہ مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جہاں خریدار جذباتی یا speculative خریداری کے بجائے affordability، practicality اور طویل مدتی پائیداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں