ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

سعودی عرب کے نئے بلند ترین ٹاور منصوبوں سے برج خلیفہ کو عالمی اعزاز برقرار رکھنے کا چیلنج

▫️ایک کلومیٹر سے زائد بلند اکنامک ٹاور دوبارہ تیزی سے زیر تعمیر، 2028 تک دبئی کے 828 میٹر بلند برج خلیفہ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے

دبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
دبئی کا برج خلیفہ، جو طویل عرصے سے دنیا کی بلند ترین عمارت کے طور پر پہچانا جاتا ہے، آنے والے برسوں میں اپنا عالمی اعزاز کھو سکتا ہے کیونکہ سعودی عرب دو ریکارڈ ساز بلند عمارتوں کے منصوبوں پر پیش رفت کر رہا ہے۔
828 میٹر بلند برج خلیفہ اپنی تکمیل کے بعد سے عالمی سکائی لائن پر نمایاں مقام رکھتا ہے۔ تاہم سعودی عرب کا جکڑا اکنامک ٹاور اور ریاض کا مجوزہ رائز ٹاور اب اس کے بلند ترین عمارت کے ریکارڈ کے لیے سنجیدہ چیلنج سمجھے جا رہے ہیں۔
جکڑا اکنامک ٹاور، جسے جے ای سی ٹاور بھی کہا جاتا ہے، ایک کلومیٹر سے زائد بلندی تک تعمیر کیے جانے کا منصوبہ ہے، جو مکمل ہونے کے بعد برج خلیفہ سے بلند ہو گا۔ طویل عرصے سے تاخیر کا شکار یہ منصوبہ کئی رکاوٹوں کے بعد دوبارہ فعال تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس کی بلندی تقریباً 370 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔
منصوبے سے متعلق تازہ معلومات کے مطابق ٹاور 91 ویں منزل سے اوپر جا چکا ہے، جبکہ تعمیراتی کام اوسطاً پانچ روز میں ایک منزل کے شیڈول کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔ عمارت کے شیشے کے بیرونی حصے پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔ اس منصوبے میں لگژری رہائشی یونٹس، کمرشل سپیسز، فور سیزنز ہوٹل اور ایک آبزرویشن ڈیک شامل ہو گا جہاں سے جدہ اور بحیرہ احمر کا نظارہ کیا جا سکے گا۔
یہ ٹاور جکڑا اکنامک کمپنی سٹی کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے، جو تقریباً 5.3 ملین مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے۔ اس کے پہلے مرحلے کا رقبہ تقریباً 1.3 ملین مربع میٹر ہے، جہاں بجلی، پانی، سیوریج، نکاسی آب اور ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سمیت بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کیا جا چکا ہے۔
سعودی ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال نے گزشتہ سال اس منصوبے کی بحالی کا اعلان کیا تھا، جبکہ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی نے بعد ازاں تصدیق کی کہ تعمیراتی کام باضابطہ طور پر دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل 2028 تک متوقع ہے، اس لیے برج خلیفہ کے پاس ابھی کچھ وقت تک اپنا اعزاز برقرار رکھنے کا موقع موجود ہے۔
سعودی عرب کا دوسرا اور اس سے بھی زیادہ بڑا منصوبہ ریاض میں مجوزہ رائز ٹاور ہے۔ تقریباً دو کلومیٹر بلندی تک تعمیر کیے جانے کا یہ ٹاور فی الحال ڈیزائن کے مرحلے میں ہے، تاہم اس نے پہلے ہی عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ آرکیٹیکچرل فرم ایچ کے ایس نے 2025 میں اس منصوبے کے ڈیزائن پروپوزلز پیش کیے تھے۔
اگر یہ منصوبہ طے شدہ پلان کے مطابق تعمیر ہوا تو رائز ٹاور میں 678 منزلیں ہوں گی، جن میں لگژری ہوٹلز، فائن ڈائننگ ریسٹورنٹس، آبزرویشن ڈیکس اور پریمیم آفس سپیسز شامل ہوں گی۔ یہ ریاض کے مجوزہ نارتھ پول ڈویلپمنٹ کا مرکزی حصہ ہو گا، جسے 306 مربع کلومیٹر پر مشتمل “مستقبل کا شہر” قرار دیا جا رہا ہے۔
اگرچہ رائز ٹاور ابھی تعمیراتی تکمیل سے کافی دور ہے، تاہم جکڑا اکنامک ٹاور برج خلیفہ کے لیے زیادہ فوری چیلنج کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ مکمل ہونے کے بعد یہ عالمی بلند عمارتوں کی دوڑ میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہو سکتا ہے اور برج خلیفہ کے دنیا کی بلند ترین عمارت کے اعزاز کا باضابطہ خاتمہ کر سکتا ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں