ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

شرح سود میں اضافے سے امریکا میں مارگیج قرضوں کی طلب متاثر، ری فنانسنگ میں نمایاں کمی ہوگئی

▫️ مارگیج درخواستیں 8.5 فیصد کم ہو گئیں، 30 سالہ فکسڈ مارگیج ریٹ 6.65 فیصد تک پہنچ گیا

واشنگٹن ڈی سی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
امریکا میں مئی کے آخری عشرے کے دوران مارگیج درخواستوں کی سرگرمی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ قرض لینے کی لاگت تقریباً نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس سے ری فنانسنگ کی طلب اور گھروں کی خریداری کی استطاعت پر نیا دباؤ بڑھ گیا۔
مارگیج بینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی مارگیج درخواستوں کا حجم گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سیزنلی ایڈجسٹڈ بنیادوں پر 8.5 فیصد کم ہوا۔ یہ کمی موسم بہار کے دوران ہفتہ وار بنیاد پر آنے والی بڑی گراوٹوں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے، جو بڑھتے ہوئے مارگیج ریٹس کے بعد قرض لینے والوں کی سرگرمی میں فوری کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 30 سالہ فکسڈ مارگیج پر اوسط کنٹریکٹ ریٹ 6.56 فیصد سے بڑھ کر 6.65 فیصد ہو گیا، جو اگست 2025 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ جمبو لونز پر شرح 6.68 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ ایف ایچ اے بیکڈ مارگیج ریٹس بڑھ کر 6.31 فیصد ہو گئے۔
قرض کی لاگت میں اضافے کے باعث ری فنانسنگ سرگرمی میں تیز کمی دیکھی گئی۔ ری فنانس درخواستیں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 18 فیصد کم ہو گئیں، تاہم یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں معمولی طور پر بلند رہیں۔ ری فنانسنگ کا حصہ مجموعی مارگیج درخواستوں میں کم ہو کر 37.5 فیصد رہ گیا، جو ایک ہفتہ قبل 41.9 فیصد تھا اور وسط 2025 کے بعد سب سے کم شرح ہے۔
مارگیج بینکرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور ڈپٹی چیف اکانومسٹ جوئل کان کے مطابق شرح سود میں اضافے کے بعد قرض لینے والوں نے فوری طور پر پیچھے ہٹنا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً تمام بڑی لون کیٹیگریز میں ری فنانسنگ کی طلب کمزور ہوئی ہے۔
ہفتے کے دوران گورنمنٹ بیکڈ لینڈنگ میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ ویٹرنز افیئرز لونز کی درخواستیں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہو گئیں، جبکہ ایف ایچ اے ری فنانس درخواستوں میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کنونشنل ری فنانس سرگرمی بھی نمایاں طور پر کمزور ہوئی، کیونکہ زیادہ شرح سود نے موجودہ قرضوں کو نئے قرضوں سے تبدیل کرنے کے مالی فائدے کو محدود کر دیا۔
دوسری جانب، خراب ہوتی ہوئی افورڈیبلٹی کے باوجود خریداری کی سرگرمی نسبتاً مستحکم رہی۔ ایم بی اے کا سیزنلی ایڈجسٹڈ پرچیز انڈیکس گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں صرف 0.4 فیصد کم ہوا، جبکہ یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ رہا۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلند قرض لاگت کے باوجود گھروں کی بنیادی طلب مکمل طور پر کمزور نہیں ہوئی۔
تاہم، فعال خریداروں کی نوعیت میں تبدیلی واضح ہو رہی ہے۔ گھروں کی خریداری کے لیے اوسط قرض کا حجم بڑھ کر ریکارڈ 473,600 ڈالر تک پہنچ گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں زیادہ آمدن رکھنے والے گھرانے نسبتاً زیادہ سرگرم ہیں، جبکہ کم بجٹ خریدار ماہانہ ادائیگیوں میں اضافے کے باعث بڑھتی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایڈجسٹ ایبل ریٹ مارگیجز مجموعی درخواستوں کا 9.4 فیصد رہیں، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی طور پر کم ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فکسڈ مارگیج لاگت بڑھنے کے باوجود قرض لینے والے ویری ایبل ریٹ پراڈکٹس کے بارے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
ایف ایچ اے بیکڈ درخواستوں کا حصہ کم ہو کر مجموعی حجم کا 17.2 فیصد رہ گیا، جبکہ وی اے بیکڈ لونز کا حصہ 13.2 فیصد تک آ گیا۔ یو ایس ڈی اے لون سرگرمی محدود رہی اور مجموعی درخواستوں کا صرف 0.5 فیصد بنی۔
تازہ اعداد و شمار امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ میں بڑھتے دباؤ کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں بلند مارگیج ریٹس ری فنانسنگ کی ترغیب کو کم کر رہے ہیں اور گھروں کی خریداری کی استطاعت کو متاثر کر رہے ہیں۔ تاہم محدود ہاؤسنگ سپلائی اور آبادی سے جڑی مستحکم طلب اب بھی خریداری کی سرگرمی کو سہارا دے رہی ہے، جس کے باعث خریداروں کی دلچسپی میں زیادہ گہری کمی فی الحال سامنے نہیں آئی۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں