ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

یورپین کمرشل پراپرٹی مارکیٹ کی بحالی مضبوط، 2026 میں کرایوں کی آمدن سے ویلیو میں اضافہ

▫️رہائشی، صنعتی، ریٹیل اور متبادل اثاثوں میں بہتری ریکارڈ ، دفاتر کا شعبہ دباؤ کا شکار رہا

برلن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
یورپ کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2026 کے اوائل میں اپنی بتدریج بحالی کا سلسلہ جاری رکھا جو اب تک جاری ہے۔ پراپرٹی ویلیوز میں مسلسل ساتویں سہ ماہی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مضبوط کرایوں کی آمدن نے بلند ییلڈز اور سرمایہ کاروں کی محتاط پالیسی کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آلٹس گروپ کے 2026 کی پہلی سہ ماہی کے پین یورپین ویلیوایشن ڈیٹا سیٹ کے مطابق کمرشل پراپرٹی ویلیوز میں سہ ماہی بنیادوں پر 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ ڈیٹا سیٹ یورپ کے 16 ممالک میں تقریباً 30 ارب یورو کے اثاثوں کی نمائندگی کرنے والے اوپن اینڈڈ ڈائیورسفائیڈ فنڈز کا احاطہ کرتا ہے۔
تازہ اضافہ پچھلی سہ ماہی میں ریکارڈ کیے گئے 0.4 فیصد اضافے کے مقابلے میں قدرے تیزی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بحالی 2024 کے آخر میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب اثاثوں کی قیمتوں میں دو سال تک جاری رہنے والی کمی کے بعد مارکیٹ میں بہتری کے آثار پیدا ہوئے۔
آلٹس گروپ کے مطابق حالیہ اضافہ بنیادی طور پر آمدن میں بہتری کے باعث ہوا، نہ کہ سرمایہ جاتی ری پرائسنگ کے نتیجے میں۔ کیش فلو فندامنٹلز نے مجموعی ویلیو پرفارمنس میں 1.0 فیصد کا حصہ ڈالا، جسے یورپ کے اہم پراپرٹی سیکٹرز میں کنٹریکٹ اور مارکیٹ رینٹس میں مسلسل اضافے سے سہارا ملا۔
تاہم بحالی اب بھی محدود اور محتاط دکھائی دیتی ہے، کیونکہ ییلڈز میں بیرونی دباؤ نے مسلسل دوسری سہ ماہی میں ریٹرنز کو 0.1 فیصد کم کیا۔ یہ رجحان غیر ہموار معاشی حالات اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کاروں اور ویلیورز کی محتاط سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
طویل مدت کے تناظر میں مارکیٹ ابھی تک گزشتہ مندی کے اثرات سے مکمل طور پر باہر نہیں نکل سکی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران یورپی کمرشل پراپرٹی ویلیوز میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ تمام اضافہ آمدن میں بہتری کی وجہ سے آیا۔ تاہم تین سالہ بنیاد پر ویلیوز اب بھی سالانہ 1.6 فیصد کم ہیں، جبکہ پانچ سالہ بنیاد پر سالانہ 0.9 فیصد کمی برقرار ہے، جو سابقہ اصلاحی مرحلے کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔
آلٹس گروپ کے سینئر نائب صدر فل ٹلی کے مطابق سہ ماہی کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحالی بدستور کیش فلو کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے، اور کنٹریکٹ و مارکیٹ رینٹس میں بہتری مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ییلڈز میں محدود بیرونی دباؤ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سرمایہ کار وسیع معاشی اور جغرافیائی سیاسی خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے اب بھی محتاط ہیں۔
سہ ماہی کے دوران مختلف سیکٹرز کی کارکردگی مجموعی طور پر مثبت رہی، اور زیادہ تر پراپرٹی اقسام میں اضافہ دیکھا گیا۔ رہائشی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سب سے آگے رہی، جہاں ویلیوز میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اس شعبے کو مضبوط آمدن میں اضافے سے سہارا ملا، کیونکہ اہم مارکیٹوں میں موجودہ کرایوں میں بہتری کے باعث کیش فلو نے ویلیو گروتھ میں 2.0 فیصد حصہ ڈالا۔ تاہم ییلڈز میں اضافے کے 0.8 فیصد منفی اثر نے اس بہتری کو جزوی طور پر محدود کیا۔
صنعتی پراپرٹی ڈیٹا سیٹ کے سب سے مستحکم شعبوں میں شامل رہی، جہاں سہ ماہی کے دوران 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس شعبے کو مستحکم طلب کے بنیادی عوامل سے فائدہ ہوا، کیش فلو نے 1.0 فیصد حصہ ڈالا، جبکہ ییلڈز کا منفی اثر صرف 0.1 فیصد رہا۔
ریٹیل اثاثوں میں بھی 0.7 فیصد اضافہ ہوا، جو مجموعی مارکیٹ اوسط کے تقریباً برابر ہے۔ ریٹیل پارکس اور ویئر ہاؤس طرز کے فارمیٹس نے دیگر ریٹیل ذیلی شعبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی، جسے مستحکم ییلڈز اور بہتر کرایہ جاتی نمو سے سہارا ملا۔
دفاتر کا شعبہ بدستور بڑے شعبوں میں سب سے کمزور رہا، جہاں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں صرف 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اگرچہ منتخب مقامات پر پرائم رینٹس میں بہتری نے کیش فلو گروتھ میں 0.7 فیصد اضافہ کیا، تاہم زیادہ سرمایہ جاتی اخراجات سے منسلک 0.5 فیصد منفی اثر نے اس بہتری کو محدود کر دیا۔
دفاتر کے شعبے کی کارکردگی مسلسل ساختی چیلنجز کی عکاسی کرتی ہے، جن میں کرایہ داروں کی بدلتی ہوئی طلب، اپ گریڈیشن کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور پرانے اثاثوں کے غیر مؤثر ہونے کے خدشات شامل ہیں۔
متبادل پراپرٹی اقسام نے سب سے مضبوط کارکردگی دکھائی۔ “دیگر” کیٹیگری میں سٹوڈنٹ اکاموڈیشن نمایاں رہی، جہاں سہ ماہی کے دوران ویلیوز میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا۔ آلٹس گروپ کے مطابق اس شعبے کی بہتری مکمل طور پر آمدن کی بنیاد پر تھی، جسے مارکیٹ رینٹس میں سہ ماہی بنیادوں پر 2.1 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 10.5 فیصد اضافے سے سہارا ملا۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ کی کمرشل پراپرٹی مارکیٹ کی بحالی میں استحکام آ رہا ہے، تاہم یہ بحالی اب بھی سرمایہ کاروں کی قیمتوں میں وسیع ری باؤنڈ کے بجائے کرایوں کی آمدن میں اضافے پر زیادہ انحصار کر رہی ہے۔ کئی شعبے لچک دکھا رہے ہیں، مگر دفاتر کی مارکیٹ کو بدستور سب سے گہرے ساختی دباؤ کا سامنا ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں