ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

ایشیا پیسیفک میں لگژری ہاؤسنگ مارکیٹ تیز، دولت کے بہاؤ نے پرائم رئیل اسٹیٹ کا نقشہ بدل دیا

▫️ٹوکیو، منیلا، سیول، بنگلورو، سنگاپور، ہانگ کانگ اور ممبئی محدود سپلائی اور سرحد پار سرمائے کے باعث نمایاں مارکیٹس بن گئیں

جکارتہ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
ایشیا پیسیفک کی لگژری رہائشی مارکیٹ 2025 میں عالمی رئیل اسٹیٹ کے مضبوط ترین شعبوں میں شامل رہی، جہاں وسیع معاشی غیر یقینی کے باوجود دولت مند خریداروں نے پرائم گھروں میں سرمایہ کاری جاری رکھی۔ یہ بات نائٹ فرینک کی تازہ ویلتھ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے 20ویں ایڈیشن کے مطابق 2025 میں عالمی سطح پر لگژری رہائشی املاک کی قیمتوں میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا، جو وسیع رہائشی مارکیٹ میں 2.9 فیصد اضافے سے زیادہ ہے۔ ایشیا پیسیفک میں پرائم رہائشی قیمتیں تقریباً 3.6 سے 3.7 فیصد تک بڑھیں، جس کے بعد یہ خطہ مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکا کے بعد نمایاں عالمی کارکردگی دکھانے والے علاقوں میں شامل رہا۔
نائٹ فرینک کے مطابق یہ رجحان عام رہائشی مارکیٹ اور لگژری پراپرٹی مارکیٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی تقسیم کو ظاہر کرتا ہے۔ جہاں عام خریدار قوت خرید میں کمی، بڑھتے اخراجات اور بعض ممالک میں کمزور معاشی صورتحال کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں ہائی نیٹ ورتھ افراد مضبوط دولت سازی اور مالی لچک کے باعث پرائم پراپرٹی میں دلچسپی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی دولت میں سال کے دوران 5.3 فیصد اضافہ ہوا، جو عالمی جی ڈی پی کی 3.3 فیصد شرح نمو سے خاصا زیادہ ہے۔ اس اضافے نے لگژری ہاؤسنگ کی طلب کو سہارا دیا، خاص طور پر ایشیا پیسیفک کے ان شہروں میں جہاں زمین محدود، معیاری سپلائی کم اور پرائم پراپرٹیز کو طویل مدتی محفوظ اثاثہ سمجھا جا رہا ہے۔
نائٹ فرینک کے مطابق ایشیا پیسیفک کی رفتار سرمائے کی نقل و حرکت میں بڑی تبدیلی سے جڑی ہے۔ بڑھتے ٹیکس بوجھ، ریگولیٹری نگرانی اور مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے باعث امیر خاندان مختلف ممالک میں اپنے اثاثے پھیلا رہے ہیں۔ ایسے ماحول میں پرائم رہائشی پراپرٹی اب صرف طرز زندگی کی خریداری نہیں رہی، بلکہ سرحد پار دولت کے لیے محفوظ سرمایہ کاری بن چکی ہے۔
تاہم خطے کی کارکردگی یکساں نہیں رہی۔ ٹوکیو نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا، جہاں پرائم قیمتیں 58.5 فیصد بڑھیں۔ اس اضافے کی وجوہات میں نئے منصوبوں کی محدود سپلائی، کم شرح سود اور ایشیا پیسیفک کے خریداروں کی مضبوط طلب شامل ہیں۔ منیلا میں 17.5 فیصد، سیول میں 14.75 فیصد اور بنگلورو میں 9.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے برعکس چین کی بعض بڑی پرائم ہاؤسنگ مارکیٹس دباؤ کا شکار رہیں۔ گوانگ ژو میں قیمتیں 12.2 فیصد جبکہ شین ژین میں 7.2 فیصد کم ہوئیں، جو چینی پراپرٹی مارکیٹ کی مسلسل کمزوری کو ظاہر کرتی ہیں۔
نائٹ فرینک کا کہنا ہے کہ بڑے ویلتھ ہبز میں فوری رہائش کے قابل گھروں کی کمی، تعمیراتی لاگت میں اضافہ اور ترقیاتی منصوبوں کی طویل مدت قیمتوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔ دولت مند خریدار تزئین و آرائش کے خطرات سے بچتے ہوئے مکمل، معیاری، جدید سہولیات، پرائیویسی اور بہتر سروسز والی پراپرٹیز کے لیے اضافی قیمت ادا کرنے پر آمادہ ہیں۔
سنگاپور اور ہانگ کانگ بھی ایشیا کے ویلتھ نیٹ ورک میں ایک دوسرے کے حریف کے بجائے تکمیلی مراکز کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ سنگاپور پرائم رہائشی مارکیٹ میں مسلسل قیمتوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، جہاں بعض سودے 6 ہزار امریکی ڈالر فی مربع فٹ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ تاہم غیر ملکی خریداروں پر 60 فیصد اضافی خریدار سٹیمپ ڈیوٹی کے باعث فروخت کا حجم محدود ہے، جس سے ریکارڈ سودوں میں مقامی خریدار زیادہ اہم ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب ہانگ کانگ ٹیلنٹ ویزا سکیموں، سرمایہ کاری دفاتر کے تیز قیام اور مین لینڈ چین سے دولت کے بہاؤ کے ذریعے نئے سرمائے کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ اگرچہ 2025 میں شہر کی مجموعی پراپرٹی قیمتوں میں 2.1 فیصد کمی ہوئی، لیکن اس کا سپر پرائم طبقہ مضبوط ہوا، جہاں چوتھی سہ ماہی میں ایک کروڑ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے 81 گھر فروخت ہوئے۔
بھارت بھی ایشیا پیسیفک کی اہم ترقیاتی کہانی کے طور پر سامنے آیا۔ نائٹ فرینک کے مطابق بھارت کی کمرشل ریئل اسٹیٹ مارکیٹ زیادہ ادارہ جاتی شکل اختیار کر رہی ہے، جبکہ ممبئی کی الٹرا لگژری رہائشی مارکیٹ مقامی دولت سازی، زمین کی کمی اور بہتر طرز زندگی کی طلب سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ممبئی میں 2025 کے دوران پرائم اور سپر پرائم گھروں کی قیمتوں میں 8.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں