ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

408 news articles

چین میں 148 ارب ڈالر مالیت کی جائیدادوں کے لیز بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیز

▫️سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ ملک گیر پالیسی سے اعتماد بحال ہوگا، جائیدادوں کی ویلیو بہتر ہوگی اور چین کی مشکلات سے دوچار رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں لین دین دوبارہ تیز ہوسکے گا

شنگھائی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک
چین اپنی کمرشل پراپرٹی مارکیٹ کو درپیش ایک بڑے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیز کر رہا ہے، جہاں زمین کے استعمال کی مدت کم ہونے کے باعث ایک ٹریلین یوآن (تقریباً 148 ارب امریکی ڈالر) مالیت کی غیر رہائشی جائیدادوں کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
دنیا کی کئی دوسری منڈیوں کے برعکس، جہاں جائیداد کی ملکیت میں زمین کی مستقل ملکیت بھی شامل ہوسکتی ہے، چین میں تقریباً تمام شہری زمین ریاست کی ملکیت ہے۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں متعارف کرائے گئے قوانین کے تحت شاپنگ مالز کیلئے زمین کے استعمال کے حقوق عموماً 40 سال، صنعتی اور دفتری املاک کیلئے 50 سال جبکہ رہائشی منصوبوں کیلئے 70 سال کی مدت کیلئے دیے جاتے ہیں۔
جیسے جیسے ان لیزز کی مدت کم ہو رہی ہے، ان کی تجدید سے متعلق غیر یقینی صورتحال جائیدادوں کی ویلیو، فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے فیصلوں کو متاثر کرنے لگی ہے۔
کُش مین اینڈ ویک فیلڈ میں گریٹر چائنا کیلئے ویلیوایشن اینڈ ایڈوائزری سروسز کے سربراہ اینڈریو چان کے مطابق ایک ٹریلین یوآن سے زائد مالیت کی غیر رہائشی جائیدادوں کی زمین کے استعمال کی مدت اب 20 سال یا اس سے کم رہ گئی ہے۔
سی بی آر ای کے ایک سابق تخمینے کے مطابق 2030 تک چین کے 18 بڑے شہروں میں تقریباً تین کروڑ مربع میٹر دفتری اور ریٹیل جگہ ایسی ہوسکتی ہے جس کی زمین کے استعمال کی مدت 20 سال سے بھی کم رہ جائے گی۔ یہ تخمینہ صرف ان جائیدادوں پر مشتمل ہے جو ایک ہی مالک کے پاس ہیں، اس لیے حقیقی حجم اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔
یہ مسئلہ اس لیے بھی اہمیت اختیار کر رہا ہے کہ مقامی انشورنس کمپنیاں اور ڈویلپرز عموماً ایسی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں جن کی زمین کے استعمال کی مدت 20 سال سے زیادہ باقی ہو، جبکہ متعدد بینک ایسی املاک کی ری فنانسنگ سے گریز کرسکتے ہیں جن کی لیز میں 10 سال سے کم عرصہ رہ گیا ہو۔
لیز کی تجدید سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے جائیدادوں کی فروخت کو بھی متاثر کیا ہے۔ پارک ویو گروپ اور نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ سمیت بعض بڑے ڈویلپرز کو چند اثاثے فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے کیونکہ ممکنہ خریدار مستقبل میں لیز میں توسیع کی ضمانت نہ ہونے کے باعث محتاط ہیں۔
چین کی وسیع تر پراپرٹی مارکیٹ میں جاری مندی نے مسئلے کو مزید سنگین کردیا ہے۔ بعض بڑے شہروں میں دفتری جائیدادوں کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح سے 40 فیصد سے زیادہ گر چکی ہیں، جبکہ پراپرٹی ڈویلپرز تقریباً 130 ارب ڈالر کے قرضوں پر ڈیفالٹ کرچکے ہیں۔
حکام اب صورتحال کو زیادہ واضح بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شنگھائی نے حالیہ ہفتوں میں زمین کی لیز میں توسیع کی شرائط اور اخراجات سے متعلق رہنما اصول جاری کیے ہیں، جبکہ گوانگژو اس سے قبل رواں سال اسی نوعیت کے اقدامات کرچکا ہے۔
دونوں شہروں نے تجویز دی ہے کہ لیز کی تجدید کی لاگت متعلقہ زمین کی بینچ مارک قیمت کے کم از کم 70 فیصد کے برابر ہوسکتی ہے۔ یہ حساب صرف بنیادی زمین کی قیمت پر ہوگا اور اس پر تعمیر شدہ دفاتر یا شاپنگ مالز کی اضافی مالیت شامل نہیں ہوگی، جس سے مجموعی منصوبے کے مقابلے میں تجدیدی لاگت محدود رہنے کا امکان ہے۔
ژیامن اور ہانگژو کے بعض علاقوں سمیت دیگر مقامات نے بھی صنعتی زمین سے متعلق اسی نوعیت کے قواعد متعارف کرائے ہیں، تاہم سرمایہ کار اب بھی زیادہ واضح اور یکساں پالیسی کے منتظر ہیں۔
چینی مرکزی حکومت بھی عندیہ دے چکی ہے کہ صنعتی اور تجارتی زمین کے استعمال کے حقوق کی تجدید سے متعلق قوانین اور ضوابط کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور توسیعی عمل کو قانونی اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
مارکیٹ ماہرین کا خیال ہے کہ بالآخر ایک جامع ملک گیر پالیسی ناگزیر ہوگی۔ یکساں قومی فریم ورک لیز کی تجدید سے متعلق غیر یقینی صورتحال کم کرنے، جائیدادوں کی قدر میں استحکام لانے، فنانسنگ تک رسائی بہتر بنانے اور طویل مندی کا شکار چین کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں لین دین بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں